• صارفین کی تعداد :
  • 2737
  • 3/4/2012
  • تاريخ :

انقلاب اسلامي کي مجموعي خصوصيات کے حوالے سے انقلابات  روس اور فرانس کا تقابلي جائزہ

انقلاب ایران

مشابہ حوادث  کے تقابل سے ہميں ان کو سمجھنے ميں آساني ہو گي -  تاريخ انساني ميں بہت سے انقلابات رونما ہوۓ اور ممکن ہے کہ ان انقلابات کے درميان بہت مماثلت پائي جاتي ہو -  کسي بھي انقلاب کے مختلف مراحل ہوتے ہيں اور يہ بات روس ميں آنے والے انقلاب کے بعد مغربي محققين کي  سمجھ ميں آئي جب انہوں نے مختلف انقلابوں کے درميان  پائي جانے والي مشترک باتوں پر غور کرنا شروع کيا - اس مکتبہ فکر کے لوگوں نے يہ معلوم کيا کہ ماضي ميں رونما ہونے والے انقلابات ميں بہت سے مشترکہ طور پر  وجود آنے والے حوادث قدرتي ہيں جن کي حقيقت  سے نہ تو انکار کيا جا سکتا ہے اور نہ ہي ان کے رونما ہونے سے بچا جا سکتا ہے -

"کرين برينتون" اور "ادوار دبتي" اس مکتب کے اہم مصنفين ميں سے ہيں- ليکن انقلاب اسلامي نے اس مکتب کے نظريات کو بالکل مٹا کر رکھ  ديا - يہ اور بات ہے کہ اسلامي انقلاب اور ماضي کے مغربي انقلابات ميں بہت سي باتيں مشترک ضرور تھيں ليکن ان کے سياسي اور سماجي حالات کچھ مختلف  تھے -

ہم نے روس اور فرانس ميں آنے والے انقلابات کو اسلامي جمہوريہ ايران کے انقلاب کے ساتھ تقابلي جائزے کے ليۓ  اس ليۓ انتخاب کيا ہے  کيونکہ ان کے نظريات الگ ہيں -  وہ مشرقي اور مغربي نظام کي نمايندگي کرتے ہيں اور انقلاب اسلامي نے مذہبي اغراض کو مدنظر رکھ کر  وعدہ  کيا  تھا  کہ مستضعفين کي حاکميت کو برقرار کرے گا-

ترجمہ : آناحمیدی

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کا اسلامي انقلاب تاريخ ميں اپني  مثال آپ  ہے ( حصّہ دوّم )