• صارفین کی تعداد :
  • 2582
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (3)

ایران

چنانچہ آج امام عالي مقام ع کے ہي مشن امام خميني رہ کي زندگي ہم تمام مسلمانوں کے ليے سر چشمہ ہدايت ہے کہ محمد و آل محمد ص سے سچا عشق دنياوي طاقتوں سے ڈر اور خوف کو مفقود کر ديتا ہے - يہي وہ حقيقي اور آفاقي تعلق ہے جو آخرت تک انسان کي فلاح کا ضامن ہے - اسي عشق حقيقي نے امام خميني رہ کي شخصيت کو استعمار کے ليے شديد ترين خطرہ بنا ديا تھا اور استعماري طاقتوں نے آپ کے مقابلے کے ليے ہر حربہ سرائي کو استعمال کيا مگر انھيں محمد و آل محمد ص کے اس سچے عاشق کے سامنے ہر ميدان ميں گھٹنے ٹيکنے پڑے -

پر چل کر موجودہ دور کے مصلحين انسانيت کو روشن راستہ دکھانے کي کوشش کرتے ہيں، اسي کربلا کي تحريک کو بنياد بناتے ہوئے ايران کے انقلاب اسلامي کے باني حضرت آيت اللہ العظمٰي امام خميني رہ نے ايران کي اڑھائي سو سالہ شہنشاہيت کو چيلنج کر ديا اور ظالم و جابر بادشاہ وقت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے - امام خميني رہ کي حق گوئي اور امام حسين ع کي طرح ظالم حکمران کے سامنے ڈٹ جانے کي صفت کي وجہ سے انھيں غير اسلامي دانشوروں نے زمين پر ’’دست خدا‘‘ قرار ديا اور خاک نشينوں کے ليے ’’آسماني اور ملکوتي تحفہ‘‘ کہا - امام خميني رہ کي عظيم شخصيت کا اعتراف خود امريکيوں نے بھي بارہا کيا ہے - امريکي دانشور برملا اس بات کا اظہار کرتے: بلاشبہ وہ اس صدي کي عظيم شخصيات ميں سے تھے ان کے جيسي شخصيت کا ملنا مشکل ہے، جو ان کي مانند نہ صرف ايران بلکہ پوري دنيا ميں اپنا اثر و رسوخ رکھتي ہو اور ان کي شخصيت پوري دنيا کے ليے پر کشش ہو اور سپر طاقتوں کو اس حد تک اپني طرف متوجہ کر لے -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ہمارا انقلاب اللہ اور معنويات پر انحصار کرتا ہے