• صارفین کی تعداد :
  • 2892
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (14)

ایران کا پرچم

امريکہ اس وقت ايران کے خلاف کئي محاذوں پر مختلف سازشوں کے ذريعے جنگ لڑ رہا ہے اور  ہر طرف سے ايران کا دائرہ تنگ کرنے ميں مصروف عمل ہے- اقوام متحدہ ميں ايران کے خلاف قرارداد پر قرارداد پاس کررہا ہے- ايراني تيل کا بائيکاٹ کرنے کي کوشش کررہا ہے؛ ايران کے مرکزي بينک کيساتھ لين دين پر پابندي عائد کي گئي ہے- پاکستان ايران گيس پائپ لائن کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لئے ايڑي چوٹي کي زور لگا رہا ہے؛ امريکي سفير کيمرون منٹر نے تو پاکستان ميں بڑي بےشرمي سے ايک خطاب کے دوران يہاں تک کہا ہے کہ ايران سے گيس معاہدہ پاکستان کے لئے بالکل سود مند نہيں اور اگر پاکستان ايران سے گيس معاہدہ نہ کريں تو امريکہ پاکستان کو سات بلين ڈالر امداد بھي دے گا-

ليکن امريکہ کي تمام سازشيں اس وقت دم توڑ گئيں جب يہ معاہدہ ايک عرصہ سے امريکي سازشوں کي وجہ سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد تيزي سے تکميل کے مراحل سے گزرنے لگا اور ماہرين کے مطابق يہ منصوبہ 2014 ميں مکمل ہونے والا تھا ليکن اب يہ 2013 ميں مکمل ہوکر پاکستان کو گيس سپلائي بھي شروع ہوجائے گي-

اس کے علاوہ امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن مسلسل جاپان پر دباۆ ڈال رہا ہے کہ وہ ايران سے تيل کي درآمد بند کريں ليکن جاپان نے اس امريکي مطالبے کو يکسر مسترد کرتے ہوئے امريکہ پر يہ واضح کيا ہے کہ سونامي اور زلزلوں کے بعد جاپان کي خراب معيشت اس بات کي متحمل نہيں ہوسکتي کہ ايران سے تيل درآمد کرنا بھي بند کردے؛اور ادھر دس فيصد جاپاني معيشت کا انحصار ايراني تيل پر ہے- اس کے علاوہ امريکہ کو ايران کے علاوہ پوري دنيا ميں پھيلے ہوئے اہل تشيع کي طرف سے بھي بڑي تشويش لاحق ہے جو نظام ولايت فقيہہ کے سائے ميں آگے بڑھتے جا رہے ہيں- اور نظام ولايت فقيہہ وانقلاب ايران کو تقويت بخش رہے ہيں-

لہذا امريکہ يہ چاہتا ہے کہ ايران کے ساتھ ساتھ دنيا ميں آباد اہل تشيع پر بھي کاري ضرب لگائے-اس کے لئے اس نے بحرين کي آزادي کي تحريک کو دبانے کے لئے آل سعود کے ذريعے آل خليفہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے-سعودي عرب ميں موجود اہل تشيع پرسعودي مظالم پر خاموش تماشائي بناہواہے-يمن ميں علي عبداللہ صالح کے ذريعے شيعوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (10)