• صارفین کی تعداد :
  • 3409
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (15)

ایران کا پرچم

عراق ميں طارق ہاشمي جيسے سعودي کارندوں کے ذريعے بم دھماکے اور خودکش حملوں ميں مصروف ہے-

پاکستان ميں امريکي و سعودي پروردہ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوي اور جنداللہ [جند الشيطان] کے ذريعے شيعہ ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم کررکھا ہے-

شام جو فلسطيني آزادي کي تحريکوں، حزب اللہ اور ايران کا حمايتي ملک ہے کے خلاف امريکہ، صہيوني رياست اور آل سعود بہت تيزي سے سرگرم عمل ہيں کہ جلد ازجلد اسد حکومت کو گرا کر ايک امريکي پٹھو اور ايران مخالف حکومت کا قيام عمل ميں لايا جائے-

ان سب کے علاوہ جو بڑي سازش ايران کيخلاف ہورہي ہے وہ يہ ہے کہ امريکہ بہت تيزي کے ساتھ آل سعود اور قطر سے مل کر طالبان سے صلح کي کوشيش کر رہا ہے لہذا قطر ميں طالبان کے لئے ايک دفتر بھي کھول ديا ہے اور گوانتانامو بے سے طالبان کے کئي اہم رہنماۆ ںکو بھي رہا کيا ہے- گلبدين حکمت يار کے حزب اسلامي سے بھي کابل ميں مذکرات شروع کئے گئے ہيں-

پاکستان ميں موجود حقاني نيٹ ورک بھي کہہ رہا ہے کہ ہم افغاني طالبان کا حصہ ہيں يعني حقاني نيٹ ورک بھي ان  معاملات ميں شامل ہے- ان ساري سرگرميوں سے امريکہ کا مطلب يہ ہے کہ جلد ازجلد افغانستان ميں طالبان سے صلح کرکے اپنے آپ کو ايران کے لئے فارغ کر دے- امريکہ کے طالبان، حزب اسلامي اور حقاني نيٹ ورک سے مذاکرات صرف اس جھوٹے بنياد پر ہورہے ہيں کہ اگر ايران کو نہ روکا گيا تو يہ نہ صرف امريکہ بلکہ سني مسلمانوں کے لئے بھي خطرے کي گھنٹي ہے-

طالبان اور اس کے علاوہ دوسرے امريکہ مخالف تنظيموں کا تعلق چونکہ وہابي مسلک سے ہے اسي لئے وہ بہت تيزي سے اس امريکي سازش کا حصہ بننے کي کو ششيں کر رہے ہيں سابق افغان صدر اور طالبان سے مذاکراتي کميٹي کے سربراہ برہان الدين رباني کو بھي اسي لئے منظر عام سے ہٹايا گيا کيونکہ وہ طالبان کے ساتھ امريکي حمايت کے لئے نہيں بلکہ اسلام اور ايران کي حمايت کے لئے مذاکرات کررہا تھا-

ليکن ان سازشوں کے باوجود يہ صرف امريکہ کي خوش فہمي ہے- 33,32 سالوں ميں ايران کے اسلامي انقلاب کے کاميابي کے بعد کوئي ايسا دن کوئي ايسا لمحہ نہيں گزرا ہے جس ميں شيطان بزرگ نے ايران کے خلاف کوئي سازش تيار نہ کي ہو-امريکہ تو انقلاب کے پہلے منٹ ہي سے ايران کے خلاف سرگرم عمل ہے ليکن تاريخ گواہ ہے کہ شيطان برزگ کو ہميشہ شکست و ناکامي اور انقلاب اسلامي کو رہبر معظم کي قيادت ميں کاميابياں ہي کاميابياں ملي ہيں لہذا بہت جلد دنيا ديکھ لے گي کہ حاليہ ايران کے خلاف امريکي فتنوں کي يلغار ميں بھي جيت انقلاب اسلامي کے ہوگي- امريکہ اور اس کے ڈالروں پر پلنے والوں زرخريد غلاموں کو منہ کي کھاني پڑے گي-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (11)