• صارفین کی تعداد :
  • 1561
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 2

يا علي مددي

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 1

علي عليہ السلام مختلف ابعاد اور پہلوؤ ں  کي حامل شخصيت اور متضاد صفات کي جامع ہے؛ ايک مقتدر مگر رحمدل فرمانروا اور بے مثل اور ميدان جنگ ميں دلاور مجاہد، محراب عبادت ميں گريان عبادت گزار، دشمنوں کے مد مقابل فيصلہ کن کردار کے مالک، يتيموں اور بيواğ کے ساتھ رحمدل، مہربان اور رقيق القلب، بے مثل سخي و کريم و جواد اور اسي اثناء مزدوروں اور کاشتکاروں کي مانند سادہ پوش، دانا حکيم، عادل، منصف، دقيق النظر اور بے باک قاضي تھے-

بے شک فضيلت، تقوي اور علم و دانش  کے اس بحر بے ساحل کي شناخت کسي کے لئے بھي ممکن نہيں ہے سوائے اس خدا کے جو ان کا خالق ہے اور اس خاتم الانبياء صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے جو آپ کے معلم اور مُرَبّي ہيں يا ان کي پاک و مطہر اولاد کے جو ان ہي کے مکتب کے پروردہ ہيں- خدا، رسول (ص) اور ائمہ معصومين ہي ہيں جو اس حيرت انگيز انسان کامل اور ان کے مقام و مرتبت کو اسي طرح جانتے اور پہچانتے ہيں جيسے کہ  وہ تھے اور ہاں ميں بھي جان چکا ہوں کہ ميں تو کيا خدا، رسول خدا (ص) اور ائمہ (ع) کے سوا کسي کے لئے بھي اس ذات والا صفات کي معرفت ممکن نہيں ہے-

اميرالمۆمنين اعلي انساني اوصاف کا مجموعہ اور ايک برتر انسان کي تمام ممتاز صفات کے مالک ہيں اور حقيقتاً  انسان کامل ہيں اور ان اوصاف ميں اس مقام پر فائز ہوئے ہيں کہ حتي دشمنوں نے ان کي تمجيد و تحسين کي ہے-

مروي ہے: ايک دن محقن بن ابي محقن اميرالمۆمنين عليہ السلام سے روگردان ہوکر معاويہ سے جا ملا تھااور ايک دن محقن نے معاويہ کي چاپلوسي کرتے ہوئے اس کي خوشنودي حاصل کرنے کے لئے کہا: "ميں دنيا کے بے زبان ترين شخص سے الگ ہو کر تمہارے پاس آيا ہوں!" يہ چاپلوسي اس قدر نفرت انگيز اور بے جا تھي کہ معاويہ نے کہا: "وائے ہو تم پر! علي بے زبان ترين انسان ہيں؟! قريش علي سے پہلے فصاحت سے نا واقف تھے اور علي نے قريش کو فصاحت کا سبق سکھايا"- (1)

-------------

مآخذ

1- سيري درنهج البلاغه، مرتضي مطهري، ص 15.