• صارفین کی تعداد :
  • 1783
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 13

امام علی

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 9

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 10

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 11

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 12

بقلم حميد قرباني

سليم بن قيس ہلالي لکھتے ہيں: ميں موسم حج کے موقع پر مکہ معظمہ ميں تھا اور ميں نے ديکھا کہ ابوذر غفاري نے در کعبہ کا حلقہ پکڑا اور اونچي آواز سے کہا: جو مجھے جانتا ہے سو جانتا ہے اور جو مجھے نہيں جانتا ميں ان سے اپنا تعارف کراتا ہوں ميں جندب بن جنادہ ابوذر غفاري ہوں اے لوگو! ميں نے رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ: "ميرا خاندان اپني قوم (امہ) ميں نوح (ع) کي کشتي کي مانند ہيں؛ جو اس کشتي ميں وارد ہوا نجات پا چکا اور جس نے اس کو ترک کيا غرق ہوگيا- (35)

3- حديث ثقلين

شيعہ اور سني کتب ميں ايک ہي عبارت سے نقل ہونے والي قطعي اور متواتر احاديث ميں سے ايک "حديث ثقلين" ہے- يہ حديث اہل بيت عليہم السلام کي عظمت و فضيلت اور علي عليہ السلام کي بلافصل جانشيني کي ايک اور دليل ہے-

رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا:  "إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ كِتَابَ اللَّهِ وَ عِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي وَ إِنَّهُمَا لَمْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ" (36)

ميں تم ميں دو گرانقدر چيزيں چھوڑے جارہا ہوں ايک اللہ کي کتاب اور دوسري ميري عترت و اہل بيت اوريہ ايک دوسرے سے ہرگز جدا نہ ہوں گے حتيٰ کہ حوض کوثر پر يہ ميرے پاس پہنچيں-

حديث ثقلين مختلف اسناد و اور راويوں سے نقل ہوئي اور ہم يہاں ايک سند ذکر کرتے ہيں:

مرحوم طبرسي نے الاحتجاج کي جلد 1 صفحہ 210 اور بعد کے صفحات پر نقل کيا ہے کہ سليم بن قيس ہلالي نے کہا: ميں نے عثمان کے دور ميں علي عليہ السلام کو مسجد رسول (ص) ميں ديکھا جبکہ وہاں لوگ حديث نقل کررہے تھے اور علم و دانش کے بارے تبادلۂ نظر کررہے تھے پس قريشيوں نے اپني فضيلتوں اور ہجرت اور سوابق کي طرف اشارہ کيا...

-------------

مآخذ:

35. ينابيع الموده، ص 33 – مسند احمد بن حنبل، ص 35، به نقل از کتاب سۆالات ما (حسين طهراني)-

36. صحيح مسلم، باب فضل علي عليه السلام، حديث 2408-