• صارفین کی تعداد :
  • 2836
  • 6/25/2012
  • تاريخ :

 اسلامي انقلاب سے ايراني قوم کا فائدہ  

امام خمینی (رح)

خاص طور پر وہ نسل جو انقلاب کي تيسري دہائي کے آغاز پر اپني جواني کے عروج پر ہے ، ضروري ہے کہ جان لے کہ  حتي اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد اور اسلامي نظام رائج ہونے کے بعد اور  سياسي ، حقوقي اور ثقافتي اعضا کي فعاليت کے بعد جب  ايران نے يہ فيصلہ کيا کہ روس کو مفت فراہم ہونے والي گيس کو بند کر ديا جاۓ تو روس کو يہ بہت برا محسوس ہوا  اور وہ ايرانيوں کي آزادي خواہي  اور خودمختار زندگي کي حقيقت کو سمجھ نہيں سکتا تھا - يہ اس وقت تک بند رہي جب ايراني حکومت نے روس کو گيس بيچنے کي خواہش کي اور وہ روس جو سالوں سے ايران کي مفت گيس استعمال کرتا رہا تھا وہ ايران کو مبلغ  دينے   پر مجبور ہوا -

 اصولي طور پر روس  بعض بين الاقوامي واقعات کو مغرب کي نسبت بہت دير سے  مانتا ہے اور مصنف کے مطابق مسٹر الکساندرو ونگروفسکي کا يہ بيان ايک انٹرويو سے کہيں زيادہ ايک تاريخي حقيقت تھا - ہم سب سے پہلے ان کے بيان کو ويسے ہي لائيں گے اور پھر اس کے بعد اس کے انٹرويو کے بعض نکات پر بات کريں گے -

ماسکو : اسلامي جمہوريہ نيوز ايجنسي

روسي مجلس کے معاون نے  بين الاقوامي سطح پر امريکي منصوبوں کے اثرات کو زائل کرنے کے ليۓ روس کے  اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ باہمي تعلقات کے فروغ پر زور ديتے ہوۓ  وضاحت کي کہ  موجودہ صدي کے آخر ميں ايران  علاقے ميں   سب سے بڑا اور قدرت مند  ملک ہے -

الکساندر و نگروفسکي نے روس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي خبر رساں  ايجنسي سے  خصوصي بات کرتے ہوۓ ايران کو ايشيا کا ايک اہم جيوپوليٹيکل مرکز قرار ديا اور تاکيد کي کہ " جو کچھ بھي ايران ميں ہو رہا ہے يورپ  اور ايشيا پر اس کے بہت بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہيں - "

اس نے اعتراف کيا کہ امام خميني رح کي رہبري ميں آنے والے اسلامي انقلاب نے سابق سوويت يونين کے زيادہ حصوں پر جو قبلا  کميونزم کے زيراثر تھے ، بہت زيادہ اثرات مرتب کيے ہيں -

ونگروفسکي نے عراق کي ايران کے خلاف جنگ کو صھيونيستي رژيم اور سابق سوويت يونين کي کميونسٹ حکومت کا مشترک منصوبہ قرار ديا اور ياد دلايا کہ عراق اور ايران کا کمزور ہونا ان کے فائدے ميں تھا - ( جاري ہے )

تحرير: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں:

اسلامي انقلاب  کے  اسلامي بيداري پر پڑنے والے  اثرات پر دلائل

 مغرب کي طرف سے مسلمانوں پر  فوجي اور فکري  حملوں کا آغاز ہو گيا

اسلامي بيداري  کي تاريخ