• صارفین کی تعداد :
  • 5551
  • 3/21/2013
  • تاريخ :

پھولا پھولا سا آمليٹ

پھولا پھولا سا آمليٹ

آمليٹ کسے بنانا نہيں آتا؟ مگر اچھا آمليٹ بہت کم لوگوں کو بنانا آتا ہے- آمليٹ کي خوبصورتي يہ ہے کہ وہ پھولا پھولا سا ہو نرم ہو اور مناسب نمک مرچ ہو- جس تيل ميں تلا جائے وہ خوب گرم ہوتا کہ ڈالتے ہي پھولنے لگے انڈوں ميں پاني يا دودھ شامل کر ليا جائے تو آمليٹ کچھ دير پھولا سا رہتا ہے ورنہ پليٹ ميں ڈالتے ہي بيٹھ جاتا ہے يعني چپکا سا ہو جاتا ہے-

اشياء:

 

بڑے بڑے انڈے  چار عدد
سياہ مرچ و نمک  آدھا آدھا چائے والا چمچ
پاني دودھ تين کھانے والے چمچ
مارجرين يا کينولہ آئل  ايک کھانے والا چمچ

 

ترکيب:

انڈوں سے سفيدياں الگ الگ کرکے ايک پيالے ميں ڈال کر خوب پھينٹ ليں- دوسرے پيالے ميں زردياں نمک پاني و سياہ مرچ کو خوب پھينٹ کر آہستہ آہستہ سفيديوں ميں ملا ديں- مارجرين کو ايک کھلے فرائنگ پين ميں ڈال کر آنچ پر رکھ کر خوب گرم کرليں-فرائنگ پين کے سائز کے مطابق آدھا يا پورا محلول انڈوں کا ڈاليں- آنچ دھيمي کرکے اتني دير پکائيں کہ نيچے سے براۆن ہوجائے اب يا تو گرم Grill ميں رکھ کر اوپر سے براۆن کرليں يا پھر پليٹ رکھ کر آمليٹ اس پر پلٹ کر دوبارہ پين ميں ڈال کر اوپر والا حصہ بھي پکاليں-

 گرم پليٹ ميں رکھ کر پيش کريں دو افراد کے ليے ہے-

في کس آدھا آمليٹ ميں 200 حرارے ہوں گے-

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

کليجي کا سالن