• صارفین کی تعداد :
  • 11136
  • 12/15/2014
  • تاريخ :

پٹھوں کا درد (Fibromyalgia )

پٹھوں کا درد (fibromyalgia )

ہمارے معاشرے ميں بہت سارے افراد پٹھوں کے درد ميں مبتلا ہوتے ہيں - ايک انداز ے کے مطابق معاشرے کے چار يا پانچ فيصد افراد اس مرض کا شکار ہوتے ہيں جن ميں خواتين کي تعداد زيادہ ہوتي ہے - مرد حضرت بھي اس بيماري کا شکار ہو سکتے ہيں ليکن خواتين ميں يہ بيماري مردوں کي نسبت 6 سے 10 گنا زيادہ پائي جاتي ہے - نوعمر کے افراد بھي اس کا شکار ہوتے ہيں ليکن زيادہ تر ادھيڑ عمر کے افراد اس بيماري ميں زيادہ مبتلا دکھائي ديتے ہيں -

ميڈيکل ميں اس بيماري کے ليۓ Fibromyalgia کي اصطلاح استعمال کي جاتي ہے - يہ کوئي جان ليوا بيماري تو نہيں ہے مگر معاشرے پر اس کے اثرات بڑے بھيانک قسم کے ہوتے ہيں - اگر ہم انساني اعصابي نظام پر غور کريں تو ہمارا اعصابي نظام دو حصّوں پر مشتمل ہوتا ہے - ايک کو Central Nervous System کہا جاتا ہے ، جس ميں دماغ اور حرام مغز شامل ہوتے ہيں جبکہ دوسرے کو Peripheral Nervous System کہا جاتا ہے - حالات سے باخبر رہنے کے ليۓ اور پورے جسم کو چلانے کے ليۓ جسم ميں ايک منظم قسم کا اعصابي نظام ہوتا ہے - دماغ تک پيغامات کي ترسيل ہوتي ہے جبکہ دماغ سے احکامات جسم کے دوسرے حصّوں تک آتے ہيں -

مختلف طرح کي کيفيات سے خبردار کرنے کے ليۓ مختلف طرح کے Receptors ہوتے ہيں جو خاص حالت کو دماغ تک پہنچاتے ہيں ، مثال کے طور پر حرارت يا گرمي کے ليۓ خاص Receptors ہوتے ہيں جبکہ دباو اور درد کي شناخت کے ليۓ بھي خاص Receptors ہوتے ہيں - اس بيماري ميں انسان کا اعصابي نظام درھم برھم ہو جاتا ہے اور درد کے Receptors ضرورت سے زيادہ فعال ہو جاتے ہيں ، کسي بھي معمولي دباو يا تبديلي کو درد کے Receptors شديد درد کے طور پر دماغ تک لے جاتے ہيں جس کي وجہ سے انسان کو جسم کے مختلف حصّوں ميں درد محسوس ہوتا رہتا ہے -

يہ ايک بہت ہي عام طبّي مسئلہ ہے جس ميں بدن کا اچھا خاصا حصّہ درد محسوس کر رہا ہوتا ہے ، جسم کے حصّوں ميں سختي پائي جاتي ہے ، لمس کرنے پر جسم بہت ہي حساس ہو جاتا ہے - درد اور سختي کي کفيت کبھي ظاہر ہوتي ہے تو کبھي کچھ عرصہ کے ليۓ غائب ہو جاتي ہے - ان علامات کي وجہ سے فرد کي معاشرتي اور روز مرّہ کي زندگي بہت حد تک متاثر ہوتي ہے -

 

تحرير : Dr. Syed Asadullah Arslan

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

 

 


متعلقہ تحریریں:

شياٹيکا کے بارے ميں جانکاري

روماٹائيڈ آرتھرائٹس