• صارفین کی تعداد :
  • 3625
  • 1/20/2008
  • تاريخ :

عقیدہ مھدویت شیعہ فرقے سے مخصوص نہیں ہے

السلام علیک یا صاحب الزمان

السلام علی المھدی الذی وعد اللہ بہ الامم

سلام ہو مھدی پر جن کے ظہور کا وعدہ خدانے مختلف قوموں سے کیا ہے ۔

بعض لوگ شاید یہ گمان کریں کہ ظہور حضرت مھدی منتظر علیہ السلام کا عقیدہ صرف شیعہ قوم رکھتی ہے اور مھدی موعود کے بارے میں صرف شیعہ کتب میں روایات واحادیث ملتی ہیں ایسا نہں ہے بلکہ اھل سنت کی کتب و جوامع حدیث میں بھی مھدی موعود کے بارے میں بے حد روایات ہیں بلکہ اھل سنت کے اکابر علماء ومحدثین نے مھدی موعود کے موضوع پر دسیوں بلکہ سیکڑوں کتابیں لکھی ہيں لھذا ہم یہاں پر اختصار سے مھدی موعود کےبارےمیں قرآن و روایات کی بشارتیں اوران اھل سنت حضرات کے نام ذکر کررہے ہیں جنہوں نے مھدی موعود کے بارے میں احادیث و روایات نقل کی ہیں اسی طرح ہم اھل سنت علماء ومحدثین کی کتابوں کا بھی ذکر کریں گۓ جنہوں نے اپنی کتابوں میں مھدی موعود کے بارےمیں روایات نقل کی ہیں ۔

 

قرآن مجید میں حضرت مھدی موعود علیہ السلام ۔

قرآن مجید کی بہت سی آیات کی حضرت مھدی موعود کے سلسلے میں تاویل و تفسیر کی گئي ہےبعض آيات حسب ذیل ہیں ۔

لیستخلفنھم فی الارض ۔۔۔۔۔۔۔

لیظہرہ علی الدین کلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس آیت کے ذیل میں ابن عباس ،سعید بن جبیر اور سدی نے کہا ہےکہ یہ وعدہ مھدی موعود کے ظہور سے پورا ہوگا ۔

ولقد کتبنا فی الزبور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الذین یومنون بالغیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نرید ان نمن علی الذین استضعفوا فی الارض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مقاتل بن سلیمان اور ان کے اتباع اور تمام مفسرین نے کہا ہےکہ یہ آيتیں حضرت مھدی علیہ السلام کے بارے میں نازل ہوئي ہیں ۔