• صارفین کی تعداد :
  • 3654
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

حضرت امام محمد باقر (ع) کی ولادت باسعادت

 

رزقرمز

یکم رجب سنہ 57 ھ ق کو ایک روایت کے مطابق فرزند رسول (ص) حضرت امام محمد باقر (ع) کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ آپ (ع) کو باقر کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ باقر کا مطلب ہے علوم کے اسرار و رموز کو شگافتہ کرنے والا اور آپ کو باقر اس لئے کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے زمانے کے مشکل اور پیچیدہ علوم کی گتھیوں کو سلجھایا ۔حضرت امام باقر (ع) ہمیشہ انتہائی توجہ اور ظرافت کے ساتھ اپنے دور کے علوم کا تجزیہ و تحلیل کرتے تھے ۔حضرت امام محمد باقر (ع) کی امامت کے زمانے میں سنہ 96 ھ ق سے کہ جو بنی امیہ کی حکومت کے زوال کا زمانہ تھا ۔ آپ کو مسلمانوں کی فکری اور ثقافتی بنیادوں کو مستحکم کرنے کا موقع ملا ۔ آپ (ع) اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق (ع) کے دور میں بہت سے علوم کو ترقی ملی ۔حضرت امام محمد باقر (ع) اعلیٰ اخلاق کا نمونہ تھے ۔آپ ہمیشہ نیکی، سخاوت، غربا کی امداد اور بیمار افراد کی عیادت کی تاکید فرماتے تھے ۔ آپ (ع) کے عظیم فرامین اور اخلاقی پند و نصیحت آپ کی عملی زندگي میں جلوہ گر تھے ۔ آپ جو بات دوسروں سے کہتے سب سے پہلے خود اس پر عمل کرتے تھے.