• صارفین کی تعداد :
  • 3941
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

10 شعبان

 

گل

10 شعبان سنہ 422 ھ ق کو پانچویں صدی ہجری قمری کے معروف شاعر ابوعبداللہ عبدالباقی کا انتقال ہوا ۔وہ بغداد کے رہنے والے تھے اور ممتاز ادیبوں سے کسب فیض کرنے کے ساتھ ساتھ شہرکے جید علما کے درس میں بھی شرکت کرتے تھے ۔وہ خاص طور سے علم حدیث حاصل کرتے تھے ۔ابوعبداللہ عبدالباقی نے بہت سے اشعار کہے ۔

 

10 شعبان سنہ 754 ھ ق کو دنیائے اسلام کے ایک عظیم عالم دین مجدد الدین ابوالفوارس (رح) نے وفات پائي ۔وہ  عراق میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے ابتدائي تعلیم مکمل کرکے ممتاز اساتذہ سے کسب فیض کیا اوراپنی تعلیم مکمل کی ۔وہ خود بھی ماہر اساتذہ میں شمار ہوئے ۔مجدد الدین ابوالفوارس فقہ ، اصول فقہ ، حدیث ، کلام ، تفسیر اور عربی ادب میں ید طولیٰ رکھتے تھے ۔اس عظیم مسلمان دانشور نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں جن میں کنزالفوائد خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔