• صارفین کی تعداد :
  • 3870
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

پہلی جمادی الاول

 

رز سفید

پہلی جمادی الاول سنہ 1211 ھ ق کو معروف مسلمان شاعر شیخ کاظم تمیمی بغدادی کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔وہ ازری (OZRI ) کے نام سے معروف تھے اور فاضل و ادیب تھے ۔اس اہم شاعر نے ایک دیوان چھوڑا ہے ،ان کے ایک قصیدے قصیدہ ازریہ نے بہت شہرت پائی جو رسول (ص) اور اہل بیت رسول (ص) کی مدح اور اصول دین اسلام کی شرح میں ہے ۔اس قصیدے میں ایک ہزار سے زيادہ اشعار ہیں ۔

 

یکم جمادی الاول سنہ 459 ھ ق کو ایرانی شاعر و ادیب شرف الدین خالد فینی کاشانی پیدا ہوئے ۔وہ ایران کے مرکزی شہر کاشان کے رہنے والے تھے ۔فینی کاشانی کو عظیم دانشور اور سلجوقی دربار کے وزیر اعظم خواجہ نظام الملک سے عقیدت اور انسیت تھی ۔وہ نظام الملک کے قتل کے بعد اپنا کام چھوڑ کر بصرہ چلے گئے ۔وہاں انہوں نے علمی تحقیق انجام دیں اور بہت سے شاعروں اور ادیبوں سے تبادلۂ خیال کیا ۔فینی کاشانی نے سلجوقی دربار میں وزارت کے زمانے میں اپنی زندگی سے متعلق ایک کتاب لکھی ۔یہ کتاب فارسی نثر کا شاہکار شمار ہوتی ہے ۔