• صارفین کی تعداد :
  • 3528
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

تیسری جمادی الاول

 

نیلوفر آبی

تیسری جمادی الاول سنہ 1292 ھ ق کو مسلمان دانشور ، عالم دین اور شاعر آیت اللہ میرزا ابوعبداللہ شیخ الاسلام زنجانی (رح) نے وفات پائی ۔آپ سنہ 1224 ھ ق میں ایران کے شہر زنجان میں پیدا ہوئے اور کم سنی میں ہی تعلیم کے لئے اصفہان آگئے ۔اصفہان کے دینی علوم کے مرکز میں جو معتبر دینی علوم کے مراکز میں شمار ہوتا تھا ۔اپنی دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد زنجان واپس آگئے اور یہاں تدریس میں مصروف ہوگئے ۔آیت اللہ زنجانی (رح) نے متعدد کتابیں لکھی ہیں جن  میں حجت الابرار اور ہدایت المتقین کا نام خاص طور سے لیا جا سکتا ہے ۔

 

3 جمادی الاول سنہ 1307 ھ ق کو مشہور عالم و مجتہد آیت اللہ سید اسماعیل صدر (رح) نے عراق کے شہر کاظمین میں وفات پائی ۔انہوں نے ابتدائي دینی تعلیم اپنے بھائی سے حاصل کی اور پھر نجف اشرف میں واقع حوزۂ علمیہ چلے گئے جہاں فقہ ، اصول فقہ ، علم الاخلاق اور دیگر دینی علوم میں اس دور کے ممتاز اساتذہ سے کسب فیض کیا ۔انہوں نے اپنے استاد میرزای شیرازی کی رحلت کے بعد شہر کربلا میں تدریس کا سلسلہ شروع کیا ۔