• صارفین کی تعداد :
  • 5841
  • 5/4/2008
  • تاريخ :

زچگي کے بعد پيدا ہونے والي نفسياتي بيمارياں

puerperal psychoses

تعارف

ماہرين بيماريوں کے اس گروہ کو "پيورپيرل سائيکوسس"  (puerperal psychoses) کہتے ہيں? "پيورپيرل" کا مطلب ہے بچے کي پيدائش کے بعد کے  چھ ہفتے اور "سائيکوسس" کا مطلب ہے  شديد ذہني بيماري لہ?ذا "پيورپيرل سائيکوسس" کا مطلب ہےايسي شديد ذہني بيماري جو کسي عورت ميں زچگي کے فوراً بعد رونما ہوتي ہے? يہ عام طور پر حيراني  کا باعث ہوتي ہے کيونکہ عام طور سے توقع يہ ہوتي ہے کہ بچے کي پيدائش کے بعد مائيں بہت خوش ہوں گي? پيورپيرل سائيکوسس بہت کم يعني ہر پانچ سو زچگيوں ميں سے کسي ايک ميں ہوتا ہے?  اگر کوئي عورت اس بيماري ميں پہلے مبتلا رہ چکي ہو يا اس کے خاندان کا کوئي فرد اس قدر شديد ذہني مرض ميں  مبتلا ہوا ہو  کہ اسے نفسياتي علاج کي ضرورت پڑي ہو تو اس  کے اس مرض سے متاثر ہونے کے امکانات زيادہ ہوتے ہيں?

يہ خيال کيا  جاتا تھا کہ پيورپيرل سائيکوسس دوسرے اوقات ميں ہونے والي ديگر بيماريوں  سے الگ ايک خاص ذہني بيماري ہے تاہم اب اسے مينک ڈپريشن (manic-depression) يا شيزوفرينيا سمجھا جاتا ہے جس ميں بچے کي موجودگي کي وجہ سے کچھ خاص مسائل ہوتے ہيں? بچے کي پيدائش کے فوراً بعد ماں ميں تين اہم نفسياتي بيمارياں پيدا ہو سکتي ہيں:

مينيا (Mania)

ايسي ماں جو مينيا ميں مبتلا ہو بے انتہا توانائي اور اعتماد سے بھرپور ہوتي ہے ? ايسي ماں آرام نہيں کرتي، ساري رات جاگتي ہے، کھانا بہت کم کھاتي ہے حالانکہ وہ بے انتہا کام کر رہي ہوتي ہے اور بول رہي ہوتي ہے ? وہ اپنے بچے کو نظرانداز کرنے لگتي ہے کيونکہ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اسے بہت سارے کام کرنے ہيں مثلاً خريداري، مستقبل کے ليے منصوبے بنانا، گھر  اور اپني زندگي کو دوبارہ ترتيب دينا وغيرہ?  گو کہ عام طور پر خوشگوار موڈ ميں ہوتي ہے ليکن اگر اس کے غير حقيقي منصوبے  پورے نہ ہوں جيسا کہ اکثر ہوتا ہے تو وہ بہت زيادہ چڑچڑي ہوجاتي ہے? وہ ماں اور  اس کا بچہ دونوں کي  صحت کے متاثر ہونے کے امکانات بہت زيادہ ہوتے ہيں?

ڈپريشن

شديد ڈپريشن ميں مبتلا ماں بالکل مختلف ہوتي ہے? وہ شديد تکليف ميں ہوتي ہے ، مايوسي کا شکار ہوتي ہے اور شديد کمزوري اور تھکن کا شکار ہوتي ہے? ڈپريشن ميں مبتلا ماں ميں چھوٹي چھوٹي باتوں کے ليے اپنے آپ کو الزام دينے، اپنے آپ کو برا سمجھنے اور حقير سمجھنے کے خيالات اکثر موجود ہوتے ہيں?، مريضہ يہ بھي محسوس کرتي ہے کہ دوسرے لوگ  بھي اس کے بارے ميں ايسا ہي سوچتے ہيں? اس کي خوراک بہت کم ہو جاتي ہے? اس کي نيند بھي بہت کم ہو جاتي ہے اور صبح  سويرے(تقريباً صبح 3 بجے) اس کي آنکھ  کھل جاتي ہے اور اس وقت اس کي حالت بہت خراب ہوتي ہے? اس کے خيالات خودکشي کي طرف مائل ہوتے ہيں? شاذو نادر ايسا بھي ہوسکتا ہے کہ ماں اس شديد ڈپريشن ميں اپني اور اپنے بچے کي زندگي ختم کردے?پ

شيزوفرينيا

شيزوفرينيا ايک ايسي نفسياتي بيماري ہے  جس ميں ماں کے خيالات اور احساسات عجيب سے ہو جاتے ہيں? وہ يہ سوچ سکتي ہے کہ اس کے آس پاس جو کچھ بھي ہورہا ہے وہ کسي خاص طريقے سے اس سے تعلق رکھتا ہے? ہو سکتا ہے کہ اسے ايسي غيبي آوازيں سنائي دے رہي ہوں جو اس سے  اس کے يا اس کے بچے سے متعلق باتيں کررہي ہوں?  اسے يہ يقين ہو سکتا ہے  کہ اس کا بچہ عجيب ہے، وہ کوئي شيطان ہے يا کوئي بہت بڑي ہستي ہے? اسے يہ بھي محسوس ہوسکتا ہے کہ اسے کچھ دوسرے لوگ کنٹرول کر رہے ہيں جو اسے فائدہ يا نقصان پہنچا سکتے ہيں? گھر والوں کو اکثر سمجھ نہيں آتا کہ وہ اس طرح کي باتيں کيوں کرنے لگي ہے? وہ اپنے بچے کو نظر انداز کرسکتي ہے، اس کے ساتھ عجيب حرکتيں کرسکتي ہے يا اگر اسے ايسا لگے کہ لوگ بچے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہيں تو وہ اس کي غير معمولي حفاظت کرنے لگے گي?

 

يہ بيمارياں کيوں شروع ہو جاتي ہيں ؟

پيورپيرل سائيکوسس کے ہونے کي  سب سے بڑي وجہ غالباً حمل کے اختتام اور زچگي کے موقع پر بڑے پيمانے پر ہونے والي ہارمون کي تبديليوں کے اثرات ہيں? اس بيماري کے ہونے کا خطرہ سب سے زيادہ بچے کي پيدائش کے وقت ہوتا ہے خاص طور پر زچگي کے بعد کے ابتدائي چند دنوں ميں? کچھ خواتين ميں پيدائشي طور پر پيورپيرل سائيکوسس ہونے کا رجحان پايا جاتا ہے جبکہ ديگر اپني زندگي کے پرانے تجربات کے نتيجے ميں اس بيماري کا شکار ہوسکتي ہيں?

 

 کيا اس کا علاج کيا  جاسکتا ہے؟

اس طرح کي ذہني بيماري شديد نوعيت کي ہوتي ہے تاہم  جلدي تشخيص ہو جانے کي صورت ميں اس کا آساني سے موثر علاج کيا جا سکتا ہے ? سب سے اہم بات يہ ہے کہ اس کا پتہ  جلد از جلد چل جائے? اس ليے گائناکولوجسٹ، جنرل فزيشن، دائيوں اور ہيلتھ وزيٹرز کو يہ معلوم ہونا چاہيے کہ سائيکوسس ہوتا ہے اور يہ کہ اس بيماري کي علامات يعني شديد بے خوابي، ہر چيز سے الگ تھلگ ہو جانا يا  بے چيني،  کو کس طرح پہچانا جائے? يہ بات بہت اہم ہے کہ جب کسي عورت کے ہاں ولادت متوقع ہو تو اس سے پوچھ ليا جائے کہ آيا وہ يا اس کے خاندان کا کوئي اور فرد ماضي ميں ذہني امراض ميں مبتلا رہا ہے? اگر ايسا مرض ہونے کا شبہ ہو تو سائيکائٹرسٹ کي مدد کي ضرورت ہوتي ہے?

اس کا علاج کيا ہے؟

سائيکائٹرسٹ کو ماں، بچے اور خاندان تينوں  کي بھلائي ميں دلچسپي ہوتي ہے? عام طور سے بيماري کي شدت کي وجہ سے ہسپتال ميں داخلے کي ضرورت پڑتي ہے? اگر ماں بہت شديد بيمار نہ ہو مثلاً  اسے خودکشي کے خيالات نہ آ رہے ہوں تو بعض کيسز ميں گھر پہ علاج کرنا بھي ممکن ہوتا ہے? پيورپيرل سائيکوسس ميں ادويات يا جسماني علاج کي ہميشہ ضرورت ہوتي ہے? علاج شروع کرنے ميں ذرا سي بھي تاخير نہيں کرني چاہيے تاکہ ماں اور بچے ميں تعلق کم از کم عرصے کے ليے متاثر ہو?  باتوں کے ذريعے علاج (سائيکوتھراپي) کے نتائج عام طور پر ہفتوں اور بعض اوقات مہينوں تک ظاہر نہيں ہوتے جبکہ ادويات يا جسماني علاج کے نتائج دنوں يا ہفتوں ميں ظاہر ہوتے ہيں?  اينٹي ڈپريسنٹ اور اينٹي سائکوٹک ادويات عام طور پر استعمال ہوتي ہيں? واحد جسماني علاج ايليکٹروکنولسيو تھيراپي (ECT) ہے جو  سننے ميں خطرناک لگتي ہے ليکن شديد ڈپريشن کي حالت ميں بے حد موثر ثابت ہوتي ہے اور جان بچا سکتي ہے? اس سلسلے ميں ہم ہارمونز کا استعمال نہيں کرسکتے اس ليے کہ ہم نہيں جانتے کہ ہارمون کي تبديلي کس طرح کام کرتي ہے? تاہم وہ خواتين جن کو ايک بار  پيورپيرل سائيکوسس ہوچکا ہے ان ميں ہارمون دوبارہ اس کو ہونے سے روکنے ميں  کسي حد تک مدد کرسکتے ہيں? دودھ پلانا ماں اور بچے ميں ايک طاقتور تعلق کو جنم ديتا ہے اس ليے وہ ادويات جو دودھ کے ذريعے بچے ميں پہنچ سکتي ہيں ان سے پرہيز کرنا چاہيے? خوش قسمتي سے اينٹي ڈپريسنٹ دودھ ميں نہايت معمولي مقدار ميں شامل ہوتي ہيں اور ان کي وجہ سے دودھ پلانے سے روکنے کي ضرورت نہيں پڑتي? اي سي ٹي اس سلسلے ميں بالکل بھي رکاوٹ نہيں ہے? تاہم  لتھيم کاربونيٹ جو  مينک ڈپريشن کي سب سے طاقتور دوا ہے، دودھ ميں منتقل ہوجاتي ہے اس ليے اگر ضرورت ہو تو بوتل سے دودھ پلانے کي تجويز دي جاتي ہے?

گھر والے کس طرح مريضہ کي  مدد کرسکتے ہيں؟

پيورپيرل سائيکوسس  جيسي شديد نوعيت کي ذہني بيماري  ايک نئي ماں کے ليے بہت بڑا مسئلہ ہوتي ہے? يہ ضروري ہے کہ اپنے يا بچے کے کام کرنے مثلاً دودھ پلانے، کپڑے دھونے، کپڑے تبديل کرنے اور بچے کا خيال رکھنے ميں اس کي مدد کي جائے? مريضہ کے شوہر اور گھر کے افراد کو بھي مدد کي ضرورت ہوتي ہے تا کہ وہ مريضہ کي بيماري کے ليے اپنے آپ کو الزام نہ ديں يا اس پہ غصے کا اظہار نہ کريں?

اس مرض کے دوبارہ ہونے کا کتنا امکان ہے؟

دوبارہ پيورپيرل سائيکوسس ہونے کا امکان تقريباً بيس فيصد  ہوتا ہے،  مينک ڈپريشن ميں اس کا خطرہ شايد تھوڑا اور زيادہ ہو? اگر ايک عورت کو  پيورپيرل سائيکوسس ہوچکا ہو اور وہ دوسري بار ماں بن رہي ہو تو  خاص طور پر  بچے کي پيدائش کے بعد کے ابتدائي چند دنوں ميں بہت محتاط ديکھ بھال کي ضرورت ہوتي ہے? اگر بيماري دوبارہ ہونے کي کوئي بھي علامت ہو تو علاج کا آغاز فوراً کردينا چاہيے? تاہم پيورپيرل سائيکوسس ميں مبتلا آدھي خواتين دوبارہ کسي ذہني مرض کا شکار نہيں ہوتيں?


متعلقہ تحريريں:

  ڈپريشن (Depression)

  دواء و علاج کي تين اقسام

  بعض سبزيوں کے خواص