• صارفین کی تعداد :
  • 5305
  • 5/11/2008
  • تاريخ :

نگہداشت مراکز میں رہنے والے بچے زیادہ سانس کے امراض کا شکار ہوتے ہیں

بچوں میں سانس کی بیماریاں

   نگہداشت کے مراکز میں رہنے والے کمسن بچے زیادہ تعداد میں سانس کے  امراض کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ بات ڈنمارک کے طبی ماہرین کی طرف سے جاری کردہ مطالعاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈے کیئر سینٹرز میں رہنے والے پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 35 ہزار بچوں کی میڈیکل ہسٹری کے مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ  ڈے کیئر سینٹرز میں رکھے جانے والے ایک سال سے کم عمر بچوں کے نظام تنفس میں شامل اعضاء کے انفیکشن سے متاثر ہونے کے امکانات 69 فیصد زیادہ ہوتے ہیں تاہم  دوسرے اور تیسرے سال کے دوران یہ شرح بتدریج کم ہو جاتی ہے جو بالترتیب 47،41 فیصد ہے رپورٹ کے مطابق ایک سال سے کم عمر کے بچوں کی تعداد ڈے کیئر سینٹر میں رہنے کے فوری بعد نظام تنفس کی شدید انفیکشن کا شکار ہو جاتی ہے جس پر انہیں ہسپتال داخل کرانا پڑتا ہے۔

 

متعلقہ تحریریں:

  بچوں کو دوست رکھئے اور انھیں زیادہ وقت دیجئے

  ہم اور ہمارے بچے