• صارفین کی تعداد :
  • 4070
  • 9/13/2008
  • تاريخ :

8  رمضان  کے اہم واقعات

تسبیح

8 رمضان سنہ 675 ھ ق کو عظیم ایرانی منجم اور مفکر نجم الدین علی دبیران کا انتقال ہوا ۔ وہ کاتبی کے نام سے معروف تھے ۔ان کی ابتدائی زندگی کے بارے میں اطلاعات دستیاب نہیں ہیں لیکن یہ بات ثابت ہے کہ عظیم فلسفی اورمفکر خواجہ نصیرالدین طوسی نے مراغہ کی رصد گاہ میں آ کر ان کا ہاتھ بٹایا  ۔ مراغہ کی رصد گاہ اس دور کی معروف رصد گاہ تھی ۔کاتبی نے برسوں اس رصد گاہ میں فعال کردار ادا کیا ۔ان کی کتابوں میں " جامع الدقائق " اور " حکمت العین " خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔