• صارفین کی تعداد :
  • 4449
  • 9/23/2008
  • تاريخ :

23  رمضان کے اہم واقعات

رمضان الکریم

23 رمضان المبارک سنہ 220 ہجری قمری کو مصر اور شام کے فرمانروا اور خاندان طولونیان کے بانی احمد بن طولون پیدا ہوئے ۔ طولونیان پہلا خاندان تھا جس نے اپنے قلمرو میں شام کو بھی شامل کرلیا ۔اس خاندان کا سلسلۂ نسب طولون نامی غلام تک پہنچتا ہے جسے بخارا کے حاکم نے عباسی خلیفہ مامون کے لئے تحائف کے ساتھ بھیجا تھا ۔اس کے بیٹے احمد طولون نے اپنے خاندان کی حکومت کی بنیاد رکھی ۔اس خاندان نے سنہ 254 ہجری قمری سے سنہ 292 ہجری قمری تک مصر اور شام پر حکومت کی۔

 

23 رمضان المبارک سنہ 1125 ہجری قمری کو عظيم مسلمان عالم دین جمال الدین خوانساری کا انتقال ہوا ۔وہ ایران کے ایک تاریخی شہر اصفہان میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے دور کے معروف دانشوروں سے کسب فیض کیا اور تدریجا" علمی کمالات طے کرتے رہے ۔جمال الدین کو فقہ ، اصول فقہ ، کلام ، منطق ، فلسفے اور تفسیر میں خاص مہارت حاصل تھی اور ان علوم میں وہ استاد مانے جاتے تھے ۔