• صارفین کی تعداد :
  • 4271
  • 9/23/2008
  • تاريخ :

26 رمضان  کے اہم واقعات

ابن خلدون

26 رمضان المبارک سنہ 808 ہجری کو مسلمان مورخ ، مفکر اور ماہر عمرانیات ابن خلدون کا انتقال ہوا ۔ان کو فقہ ،حدیث ، عربی ادب اور دینی معارف سمیت اپنے زمانے کے تمام علوم میں مہارت حاصل تھی ۔ جب وہ اپنے کام سے فارغ ہوتے تو شہر کی جامع مسجد میں درس و تدریس میں مشغول ہوجاتے ۔ابن خلدون نے 43 سال کی عمر میں بہت زيادہ غور و فکر اور مطالعے کے بعد متعدد مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ مغربی تاریخ کا کچھ حصّہ تحریر کیا ۔ابن خلدون نے تاریخی فکر کو ایک نئے مرحلے تک پہنچایا اور واقعات نقل کرنے کی صورت میں تاریخ لکھنے کی روش کو تجزیاتی اور علمی روش میں تبدیل کردیا ۔ابن خلدون کے نظریات کی روشنی میں اسلامی معاشروں کے تاریخی تغییرات کو زيادہ بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے ۔ابن خلدون کی اہم تالیفات و تصنیفات میں خلاصۂ منطق ، مقدمۂ ابن خلدون اور کتاب اَلعبَر و اَلتَعریف کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

26 رمضان سنہ 1125 ہجری کو ایران کے ایک عظیم عالم دین جمال الدین محمد خوانساری کا انتقال ہوا ۔وہ ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ایران کے شہر اصفہان میں اپنے تعلیمی سلسلے کا آغاز کیا اور علم کلام ، منطق ، فلسفے ، فقہ ، اصول فقہ اور تفسیر میں مہارت حاصل کی ۔جمال الدین خوانساری نے فقہ اور فلسفے کی بعض معروف کتابوں کی شرح اور ان پر حاشیہ تحریر کیا ۔