• صارفین کی تعداد :
  • 6336
  • 1/25/2009
  • تاريخ :

امام محمد باقر علیہ السلام کے نام رسول اکرم (ص) کا سلام

امام محمد باقر (ع)

"امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت با سعادت تین صفر 59 ھجری بروز جمعہ بمقام مدینہ منورہ ہوئی:"

" روضۃ الاحباب میں ہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت با سعادت تین صفر 59ھجری بروز جمعہ بمقام مدینہ منورہ ہوئی حضرت کا نام محمد اور لقب باقر ہے اور کتاب نووی میں ہے کہ ان کا لفب باقر اس وجہ سے ہوا کہ ان کے تبحر نے علم کو شگافتہ کرکے اس کی جڑ اور باریکیوں کو سمجھ لیا تھا۔

 

 امام محمد باقر سے مروی ہے کہ میں ایک روز جابر بن عبداللہ سے ملا جو کہ نا بینا ہوگئے تھے میں نے ان کو سلام کیا انھوں نے سلام کا جواب دیکر میرا نام پوچھا۔ میں نے کہا میرا نام محمد بن علی بن حسین ہے تو جابر نے مجھے نزدیک بلا کر میرے ہاتھ کو بوسہ دیا اور چاہا کہ پاؤں کو بھی بوسہ دیں مگر میں ان سے دور  ہو گیا انھوں نے کہا کہ جناب رسالت مآب نے آپ کو سلام کہا ہے میں نے کہا کہ علیہ السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔

 

پھر میں نے جابرسے اس کی تصریح دریافت کی ۔انھوں نے کہا کہ میں ایک دن رسول مقبول کی خدمت میں حاضر ہوا تو آنحضرت نے فرمایا کہ اے جابر ممکن ہے کہ تم ایسے وقت تک زندہ رہو کہ میرے ایک فرزند کو دیکھو جس کا نام محمد بن علی بن حسین ہو گا اور خدا اس کو نور اور حکمت عطا فرمائے گا اور جب تم اس سے ملو تو میرا سلام کہنا ۔"

 

https://www.al-hadj.com


متعلقہ تحریریں:

 حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی مبارک زندگی کا مختصر جائزه

 یوم ولادت با سعادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

 امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیثیں