• صارفین کی تعداد :
  • 4615
  • 3/2/2009
  • تاريخ :

آم اور لڈو

آم

آم اور لڈو

پھل والا: جناب یہ آم کھا کر دیکھیے، لڈو ہے لڈو۔

گاہک: لیکن میں گھر سے آم خریدنے نکلا ہوں۔


دوست کی خیریت

ایک شخص کو مذاق کرنے کی بڑی عادت تھی۔ انہوں نے اپنے دوست کو بیرنگ خط لکھا، خط میں صرف ایک جملہ لکھا کہ میں خیریت سے ہوں۔ جواب میں اسے ایک بھاری بیرنگ لفافہ موصول ہوا۔ وصول کرتے ہی انہوں نے لفافہ کھولا۔ اندر سے ایک پتھر نکلا، اس پر لکھا تھا:

”آپ کی خیریت کی اطلاع پا کر میرے دل سے یہ بھاری پتھر ہٹ گیا۔“


ماہانہ رپورٹ

بیٹا: اباجان! کیا آپ اندھیرے میں لکھ سکتے ہیں۔

باپ: ہاں! کیوں نہیں۔

بیٹا: تو پھر بلب بجھا کر میری رپورٹ پر دستخط کرکے دکھائیں۔

 

               شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان