بلی کے بچے
بلی کے بچے
ایک بلی نے اون کا گولا کھا لیا... بچے نے ماں سے پوچھا:
” اب کیا ہو گا۔“
جواب میں ماں نے کہا:
” ہو گا کیا، بلی کے بچے سویٹر پہن کر پیدا ہوں گے۔“
کتاب کی جلد اور صابن
ماں: بیٹا! تم کتاب کی جلد کو صابن سے کیوں دھو رہے ہو۔
بیٹا: اس لیے کہ صابن جلد کی حفاظت کرتا ہے۔
کپڑوں کا خیال
ایک شخص نے حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اﷲ سے پوچھا:
”میں اگر دریا میں نہاﺅں تو منہ کس طرف رکھوں۔“
جواب میں امام صاحب نے فرمایا:
” اپنے کپڑوں کی طرف ۔“
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان