• صارفین کی تعداد :
  • 4759
  • 5/13/2009
  • تاريخ :

انعام اور شرط

گاڑی

 

انعام اور شرط

باپ: اگر تم امتحان میں اول آئے تو میں تمہیں نئی گاڑی خرید کر دوں گا۔

بیٹا: میں سمجھ گیا، آپ کا مجھے گاڑی دلوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


سچا بیٹا

ماں: بیٹا کیا بات ہے، تم نے انگلی پر پٹی کیوں باندھ رکھی ہے۔

بیٹا: ماں ہتھوڑی لگ گئی تھی۔

ماں: لیکن تم روئے کیوں نہیں۔

بیٹا: میں سمجھا آپ باہر گئی ہوئی ہیں۔


آخری خواہش

امریکا میں ایک قاتل کو بجلی کی کرسی کے ذریعے سزائے موت دی جانے والی تھی۔ جب اسے کرسی پر بٹھایا جا چکا تو جلاد نے پوچھا۔

”تمہاری کوئی آخری خواہش ہے تو بتا دو۔“

اس پر مجرم نے کہا۔

”بس آپ میرا ہاتھ پکڑ لیں، تاکہ مجھے حوصلہ رہے۔“

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

 نظر کی عینک اور علم

مجبوری میں چاۓ کی تیاری