• صارفین کی تعداد :
  • 5002
  • 6/2/2009
  • تاريخ :

حضرت امام خمینی کی پیش گوئی

امام خمینی (رح)

امام خمینی نے اپنی وفات سے پہلے چند اہم تاریخی اقدامات کئے ، جن میں شاتم رسول (ص) ملعون سلمان رشدی کے واجب القتل ہونے کا فتوی اور سابق سوویت یونین کے آخری سربراہ میخائیل گورباچوف کے نام دعوت اسلام پر مبنی بصیرت افروز خط قابل ذکر ہے ، اس خط میں آپ (رح) نے دنیا کی دوسری سپرطاقت کے زوال اور کمیونزم کے خاتمے کی پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایاتھا کہ اس کی ہڈیوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دے رہی ہے اور بہت جلد کمیونزم کو تاریخ کے کوڑے دانوں میں ڈھونڈنا پڑےگا چنانچہ بہت جلد سوویت یونین کا شیرازہ بکھرگیا ۔ امام خمینی (رح) نے اس مکتوب میں گورباچوف کو مشورہ دیا تھا کہ کمیونزم کے زوال کے بعد مغربی سرمایہ داری  کی طرف متوجہ نہ ہوں بلکہ اسلام کی آغوش میں آ جائیں ۔ سابق سوویت یونین کے آخری سربراہ کے نام خط میں آپ (رح) نے عنقریب مغربی استعمار کے زوال کی بھی پیش گوئی کی تھی ، امید ہے کہ دنیا سے ظلم و ستم کا یہ آخری نشان بھی مٹ جائے گا اور امام خمینی (رح) کا اسلامی انقلاب ، امام زمانہ (عج) کے عالمی انقلاب میں ضم ہو گا اور دنیا میں عدل و انصاف کی بالادستی ہوگی ۔

                      اردو ریڈیو تہران 


متعلقہ تحریریں:

حضرت امام خمینی (رح) کی زندگی کے مختلف پهلووں پر مبنی تصویری اشاعت

امام خمینی معاصر تاریخ کا مردِ مجاہد

عورت امام خمینی (رہ) کی نظر میں

اسلامی جمہوریہ ایران