• صارفین کی تعداد :
  • 3865
  • 11/8/2009
  • تاريخ :

مردوں كے فرائض (حصّہ چهارم)

پهول

مردوں كے فرائض

مردوں كے فرائض (حصّہ دوّم)

مردوں كے فرائض (حصّہ سوّم)

 

اپنى بيوى كى عزّت اورا حترام كيجئےعورت بھى مرد كى مانند اپنے آپ كو عزيز ركھتى اور اپنى شخصيت كا تحفظ چاہتى ہے _ اس كى بھى خواہش ہوتى ہے كہ اس كى عزت كى جائے _ اپنى تحقير و توہين سے رنجيدہ ہوجاتى ہے _ اگر اس كا احترام كيا جائے تو اپنى شخصيت كا احساس كركے زندگى اور كام ميں دل جمعى اور گرمجوشى كے ساتھ رہتى ہے _ اپنا احترام اسے عزيز ہے ، اور اپنا احترام كرنے والے كو پسند كرتى ہے _ اپنى توہين اور توہين كرنے والے سے متنفر ہوجاتى ہے _

جناب عالى آپ كى بيوى يقينا آپ سے اس بات كى توقع ركھتى ہے كہ دوسروں سے زيادہ آپ اس كي عزت كريں گے اور اس كى يہ توقع حق بجانب ہے _ كيونكہ آپ كو اپنى زندگى كا شريك اور بہترين اور سچا دوست سمجھتى ہے _

رات دن آپ كے اور آپ كے بچوں كے آرام و راحت كے لئے زحمتيں اٹھاتى ہے كيا اس بات كى اميد نہيں كر سكتى كہ آپ اس كے وجود كو غنيمت سمجھ كر اس كا احترام كريں؟

اس كى عزت افزائي كركے آپ چھوٹے نہيں ہوجائے گے بلكہ اس چيز سے آپ حق شناسي، اور آپ كى مہر و مؤدت ثابت ہوگى _ جس طرح آپ دوسروں كااحترام كرتے ہيں اسى طرح بلكہ اس سے بڑھ كر اپنى بيوى كا احترام كيجئے _ بات چيت كرتے ہيں تہذيب و ادب كا پورا لحاظ ركھئے _ اس سے تم كركے بات نہ كيجئے بلكہ ہميشہ سے مخاطب كيجئے _ كبھى اس كے كلام كو قطع نہ كيجئے _ اس كے اوپر چيخئے چلايئے ہيں _ عزت كے ساتھ اور اچھے نام سے اسے پكاريئے يٹھتے وقت اس كے احترام كوملحوظ ركھئے _ جب گھر ميں داخل ہوں اگر اس نے سلام نہيں كيا تو آپ سلام كيجئے _ جب گھر سے باہر جايئے ، اسے خداحافظ كيجئے _ دوسروں كے سامنے اور محفلوں ميں اس كے ساتھ عزت سے پيش آيئے اس كى توہين اور بے عزتى سے قطعى پرہيز كيجئے _ برا بھلا كہنے اور گالى دينے سے مكمل طور پر اجتناب كيجئے _ اس كا مذاق نہ اڑايئے واہ تفريح كى خاطر خواہى كيوں نہ ہو _ يہ نو سوچئے كہ آپ كى تو ايك خاص حيثيت ہے اس لئے آپ كو يہ حق حاصل ہے _ جى نہيں آپ سے ايسى باتوں كى ہرگز توقع نہيں ركھتى _

يہ بات اس كے دلى رنج كا باعث ہوگى خواہ منہ سے نہ كہے مثال كے طور پر ذيل كى داستان سنئے :

ايك خاتون جس كى عمر 35_36 سال ہوگى غم و غصّہ كى حالت ميں طلاق كى درخواست كرتى ہے و ہ كہتى ہے كہ ہمارى شادى كو تقريباً بارہ سال ہوگئے ميرا شوہر اچھا آدمى ہے ايك مكمل انسان ميں پائي جانے والى بہت سى خصوصيات اس ميں موجود ہيں ليكن اس نے كبھى يہ نہيں سوچا كہ ميں اس كى بيوى ، اس كى شريك زندگى اور اس كے بچوں كى ماں ہوں _ اپنے خيال ميں بزم آرا اور خوش باش قسم كا آؤ ہے _ محفلوں ميں مجھ كو تختہ مشق بناتا ہے _ آپ اندازہ نہيں لگاسكتے كہ مجھ كو كتنى اذيت ہوتى ہے

ميرے اعصاب پر اس كا بڑاخراب اثر پڑا ہے اور بيمار رہنے لگى ہوں _ اپنے شوہر سے ميں نے ہزار باركہا _ بارہا عاجزى كے ساتھ سمجھا يا كہ ميں تمہارى بيوى ہوں _ كوئي بچہ نہيں ہوں _ يہ مناسب نہيں كہ تم آشنا و غير سب كے سامنے مجھ سے مذاق كرنے لگتے ہو _ طنز يہ اورمزاحيہ جملے بولتے ہو كہ دوسرے ہنسيں اور لطف ليں _ ميں اكثر ان باتوں سے شرمندہ ہوجاتى ہوں چونكہ شروع ہى سے ميں شوخ طبع اور بذلہ سنج نہيں ہوں اس لئے كبھى اپنے شوہر كى باتوں كا جواب اس كے انداز ميں نہيں دے سكى _ بارہا ميں نے اس كى خوشامد كى التجا كى ، مگر سب بے سود _ اور اپنى ان حركتوں سے باز نہيں آتا _ لہذا اب ميں نے ارادہ كرليا ہے كہ ايسے ناقدر ے انسان سے عليحدگى اختيار كرلوں جس نے كبھى ميرى عزت و احترام كا لحاظ نہيں ركھا _ (1)

مذكورہ خاتون كى طرح سبھى خواتين اپنے شوہر سے اس بات كى توقع ركھتى ہيں كہ وہ ان كى عزت كريں اور اگر ان كى بے عزتى كى جائے تو سخت ناراض ہوجاتى ہيں _ اگر شوہر كے توہين آميز رويے كہ مقابلہ ميں خاموش رہيں تو اس كا مطلب يہ نہيں كہ انھيں اس بات كا احساس نہيں اور وہ راضى ہيں _ بلكہ يقين جانئے دل ميں بيحد رنجيدہ ہوتى ہيں خواہ مصلحتاً زبان سے كچھ نہ كہيں _ اگر آپ اپنى بيوى كى عزت كريں گے تو وہ بھى آپ كا دل سے احترام كرے گى _ اور آپ كے باہمى تعلقات روزبروز مضبوط اور خوشگوار ہوتے جائيں گے _ دوسروں كى نظر ميں بھى آپ قابل احترام رہيں گے _ اگر آپ نے اس كى بے عزتى كى اور اس نے اس كا بدلہ ليا تو قصوروار آپ خودہى ہيں _

حوالہ جات:

1-  روزنامہ اطلاعات 27 فرورى سنہ 1972ء

نام كتاب ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق 
مصنّف حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني 
ترجمہ محترمہ عندليب زہرا كامون پوري 
كتابت  سيد قلبى حسين رضوى كشميري 
ناشر  سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل  
تہيہ و تنظيم  شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي 
تاريخ جمادى الثانى سنہ 1410 ھ