• صارفین کی تعداد :
  • 2998
  • 5/9/2011
  • تاريخ :

اس پیر حجاران (امام خمینی) اور عزیز رہبر کو تنہا نہ چھوڑدینا

شہید

 اس پیر حجاران ( امام خمینی) اور عزیز رہبر کو تنہا نہ چھوڑدینا اورا س کی پشت ہناہی سے کنارہ کشی نہ اختیار کرلینا ۔( احمد نظری )

 ایران کی ہمیشہ آمادہ اور ہر میدان میں آگے آگے رہنے والی قوم سے میری پہلی وصیت یہ ہے کہ جس طرح وہ شروع ہی سے ولایت فقیہ کی حامی اور پشت پناہ رہی ہے اس کے بعد بھی ہمیشہ اپنے اتحاد اور بھائی چارگی کو باقی رکھے ۔

( محمد نظری )

اے ایران کی مسلمان قوم! تمہاری ذمہ داری ہے کہ اس جمہوری اسلامی کی حفاظت کرو کہ جس کی سینچائی ، بہشتی، رجائی اور باہنر جیسے عظیم شہیدوں کے خون سے ہوئی ہے ۔ ہمیشہ ولایت فقیہ کے تابع رہو اگر ایسا نہیں کروگے تو ہمیشہ گھاٹے میں رہو گے اور خداوند عالم کے غضب کا نشانہ بن جائو گے تم پر خداوند عالم کی نعمتوں کی فراوانی ہے تمہاری ذمہ داری ہے کہ ان نعمتوں کا شکر ادا کرو ۔

( مھدی درویش )

 اے مسلمان قوم! اس روح خدا، امام زمانہ (عج) کے نائب برحق ،بت شکن امام خمینی کی قد ر کرو کہ واقعاً یہ خداوند عالم کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے ۔

( محمد نوری )

ہاں! جس بزرگ نے عاشورا کو لوگوں کے دلوں میں زندہ کردیا وہ پیر حجاران امام خمینی تھے ۔

(رسول مدد پور )

میری شہادت کے بعد جو کوئی بھی اس انقلاب اور رہبر انقلاب امام خمینی سے منھ موڑے میری اس کے ساتھ نہ کوئی آشنائی ہے اور نہ رشتہ داری۔

(غلام رضا ہوریار)

ہم شہیدوں کی طرف سے تمہیں یہ نصیحت ہے کہ ہمارا سب سے بڑ اپیغام یہ ہے اس ماہ تاباں کی حمایت کو ترک نہ کردینا ۔

( علی فدائی)

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ ششم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ پنجم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ چهارم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں (تیسرا حصّہ)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں (دوسرا حصّہ)