• صارفین کی تعداد :
  • 2440
  • 5/11/2011
  • تاريخ :

ایران کے صوبہ گیلان کی گمشدہ جنت

ایران کے صوبہ گیلان  کی  گمشدہ جنت

صوبہ گیلان کے پرکشش اور جاذب مقام پر  ایک ایسا شہر واقع ہے جو گیلان کی گمشدہ جنت کے نام سے مشہور ہے ۔ اس شہر کا نام " ماسال " ہے جو نہایت ہی خوبصورت مقام ہے ۔ جو لوگ  سال ہا سال سے اس علاقے میں زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی جب اس مقام کو دیکھتے ہیں تو ان کو بھی ایک تازگی کا احساس ہوتا ہے ۔

ماسال میں گنے و سرسبز جنگلات ، آسمان کی بلندیوں کو چھوتے درخت، قدرتی آبشاریں، غاریں، جنگلی جانور اور دوسری بہت سی حسین چیزیں ہیں جس کی وجہ سے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیۓ سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ یہاں ہمیشہ جاری رہتا ہے ۔

اس شہر کی مساحت 622 کلومیٹر مربع  میٹر ہے اور اس کی آبادی 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔  یہاں پر  بسنے والے لوگوں کی  زبان " تالشی " ہے ۔ یہ لوگ بےحد مہمان نواز ہیں اور ان سے جس قدر بھی ممکن ہو باہر سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ شہر اپنے قدرتی اور  طبیعی حسن کی وجہ سے سیاحت کا مرکز ہے ۔ اس شہر میں قدرتی کشش کے علاوہ تاریخی آثار بھی موجود ہیں جن کی وجہ سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ تاریخی مقامات میں کول نامی قلعہ، شہرگاہ ، دورہ اشکانی کا قبرستان، درہ خون، قدیم علاقے خندیلہ پشت ، پیلاقی درا ، النزہ اور رحیمی خاندان کی قدیم عمارتیں  شامل ہیں ۔

یہ شہر  بلند آبشاروں کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہے ۔ ییلاقی النزہ کے علاقے میں واقع ویوز نامی آبشار ، 15 میٹر سے بھی بلند آبشار خون ، آبشار تولی نساء اور آبشار رامینہ یہاں کی مشہور آبشاریں شمار ہوتی ہیں ۔

اس علاقے میں تقریبا 17 غاریں دریافت ہوئی ہیں جن میں سب سے اہم اور بڑی غار آویشو ہے ۔ یہ 22 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ اس غار کا دھانہ 15 میٹر بلند اور دھلیز 50 سے 30 میٹر ہے ۔  رودخانہ خالکایی کے قریب واقع پارک ساحلی ماسال بھی سیاحت کے لیۓ ایک اچھا مقام ہے جہاں اکثر لوگ  پوارا دن تفریح کی غرض سےگزارنے آتے ہیں ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

مٹی سے بنی ایران کی بلند ترین عمارت

جزیرہ قشم میں صرف  تجارتی مراکز ہی نہیں اور بھی بہت  قابل دید مقامات ہیں

گیلان میں شفا بخش چشمے

ایران کا سب سے لمبا بازار

 مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک