• صارفین کی تعداد :
  • 2431
  • 9/10/2008
  • تاريخ :

خواجہ نظام الملک کاانتقال

سیاست نامہ

10 رمضان المبارک سنہ 485 ھ ق کو سلسلۂ سلجوقی کے معروف وزير اور مشہور زمانہ کتاب " سیاست نامہ " کے مصنف خواجہ نظام الملک کا انتقال ہوا۔ وہ سنہ 410 ھ ق میں ایران کے شہر طوس میں پیدا ہوئے اور 40 سال تک سلجوقی دربار سے وابستہ رہے ۔ خواجہ نظام الملک نے اس مدت میں بغداد کے مدرسۂ نظامیہ کی طرز پر مدارس قائم کئے جن میں تقریبا "چھ ہزار طلبہ فقہ اور تفسیر قرآن اور اس زمانے میں رائج دیگر علوم کی تعلیم میں مصروف تھے ۔

نظام الملک کی اہم ترین کتاب " سیاست نامہ " یا " سیر الملوک " ہے جو 51 ابواب پر مشتمل ہے اور تاریخی موضوعات سے پر ہے ۔


متعلقہ تحریریں:

ابن سینا کا حالت زندگی

خواجہ حافظ شیرازی