• صارفین کی تعداد :
  • 5291
  • 2/8/2009
  • تاريخ :

خوبصورت دلہن بننے کے گر

خوبصورت دلہن

آپ کو بھي اپني شادي کے موقع پر اپنے آپ کو خوبصورت اور پرکشش دکھانے کيلئے پوري کوشش کرني چاہئے بلکہ آپ کو خوبصورت اور پرکشش نظر بھي آنا چاہئيے۔

شہناز شيخ جو کہ انڈيا کي صنعت کي بے تاج ملکہ ہيں خوبصورت دلہن بننے کے بارے ميں لکھتي ہيں، ہر دلہن کي خواہش ہوتي ہے، کہ اپني شادي کے دن جو کہ اس کي زندگي کا اہم ترين دن ہے وہ زبردست خوبصورت اور پر کشش نظر آئے، شادي کے دن پرکشش نظر آنے کيلئے آپ کو خود پر کم از کم ايک ماہ سے قبل ہي توجہ دينا شروع کرني ہوگي کيونکہ اندروني صحت اور بيروني صحت خوبصورتي کے ساتھ ساتھ چلتے ہيں۔

مناسب غذا استعمال کریں :

آپ کي جلد کي طبعي اور ذہني حالت کي بہت سچي عکاسي ہوتي ہے، آپ کي جلد اور بالوں کي صحت ان تمام جزئيات پر منحصر ہے، جو کہ آپ کا جسم حاصل کرتا ہے، تمام مناسب جزئيات کے جسم کو ملنے پر ہي آپ کي جلد صحت مند اور بے داغ اور آپ کے بال چمکدار نظر آ سکتے ہيں، جلد اور بالوں کي کئي مشکلات صرف غذا کي وجہ سے پيدا ہوتي ہيں، آپ کي روز مرہ کي غذا ميں کچي اور تازہ سبزيوں اور پھلوں کا شامل ہونا لازمي ہے دلہن کو يہ چاہئے کہ وہ روز مرہ کي غذا سے ہٹ کر کچھ الگ استعمال کرے جيسے کہ سيريلز، شہد دہي اور تازہ رس ۔

 

جلد کي حفاظت پر توجہ دیں :

 جلد اور بالوں کو انفرادي توجہ کي ضرورت ہوتي ہے اور اس کے لئيے درست معلومات بہت اہم اور ضروري  ہوتي ہے، اچھي صحت مند جلد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے نمي تيزابي و اساسي توازن کتنا اور کيسے ملتا ہے؟ روز مرہ کے اس شيڈول میں آپ کو اپني جلد کي خوبيوں اور خاميوں کا اچھي طرح سے اندازہ ہونا ضروري ہے۔

چکني جلد کو صابن اور پاني سے دن ميں صرف دو مرتبہ دھونا چاہئے، سادے پاني سے آپ جتني مرتبہ چاہيں اپنا چہرہ دھوسکتي ہيں آپ کو اپني چکني جلد کے چکنے پن کو کم کرنے کيلئے عرق گلاب کا اسکن ٹانک استعمال کرسکتي ہيں، روئي ميں اس کو بھگوئيں اور اپنے چہرے پر پھريں۔

 

خشک اور پھٹي ہوئي جلد کو ايسي اشياء کي ضرورت ہوتي ہے، جس سے اس کو نمي حاصل ہوتي رہے، نورشنگ کريم کي مدد سے جلد پر مساج کريں اس سے آپ کي جلد کے چکنے غدود ميں رطوبت اور نمي کو جذب کرنے کي صلاحيت بڑھے گي، ملي جلي جلد اپ کيلئے مشکلات پيدا کرسکتي ہیں، اس ميں دونوں طرح ہي کي يعني خشک اور چکني جلد کي خامياں ہوتي ہيں، آپ کو چکنے حصوں کو ان کي چکنائي ختم کرنے اور خشک حصوں کو نرم کرنے ميں مشکلات ہو سکتي ہيں آپ کو اپنے چہرے کي جلد کي حفاظت دو طرح سے کرني ہوگي اور چہرے کے تمام حصوں کو ايک دوسرے سے مختلف تصور کرنا ہوگا ان کو ايک ہي نہ سمجھا جائے۔

 

بالوں کي حفاظت :

ايک خوبرو دلہن نظر آنے کيلئے جتني ضروري اچھي جلد ہے اتنے ہي اہم روشن، چمکدار اور صحت مند بال ہيں، ہم آپ کے بالوں کو صاف اور اچھي حالت ميں رکھنے ميں مدد کرسکتے ہيں، آپ کے بالوں کي صحت ميں اس پروڈکٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، جس کا آپ انتخاب کرتے ہيں، چکنے بالوں کو ايسے شيمپو کي ضرورت ہوتي ہے جس میں ايسے اجزا شامل ہوں جو کہ آپ کي کھوپڑي کے تيزابي و اساسي توازن کا بگاڑے بغير آپ کے بالوں کي چکنائي کو کم کردے مہندي اور اس کے ساتھ دوسري چيزوں کے خصوصيات والا شيمپو ايسے بالوں کيلے آئيڈل ہے۔

خشک بالوں کو زيادہ سے زيادہ تيل کي ضرورت ہوتي ہے کنڈيشنر سے بھي خشک بالوں کو اچھي حالت میں رکھا جاسکتا ہے، گرم تيل کي مدد سے اپنے سرکانرمي سے مساج کريں اس سے آپ کے سر کے چکنے غدود کو تحريک ملے گي اور دوران خون بڑھے گا اچھا دوران خون اچھي خوراک صحت مند بالوں کيلئےبہت ضروري ہے۔

 

                                       بشکریہ :    آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

سانس کي بدبو دور کرنے کے نسخے

 اپنے چہرے کی حفاظت کریں

  پاؤں کي خوبصورتي