• صارفین کی تعداد :
  • 784
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

دہشتگردوں کو غیر ملکی حمایت حاصل

مصطفی محمد نجار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ دہشتگردوں کو  بیرون ملک سے جدید ترین ساز و سامان ملتا ہے اور وہ ایران کی عظیم قوم سے کینے کی بناپر اور انتقام لینے کے لئے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ مصطفی محمد نجار نے گذشتہ روز چابہار میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اس طرح کے اقدامات سے ایران کے شیعہ اور سنی بھائیوں میں اختلاف ڈالنا چاہتا ہے لیکن اسے الٹا نتیجہ ہی ملے گا۔ مصطفی محمد نجار نے کہا کہ اس طرح کی کاروائيوں سے ملت ایران کے عزم و ارادےمیں کسی طرح کا خلل نہیں آیا ہے بلکہ ان سے ملت ایران کی ثبات قدمی اور انقلاب کی راہ میں استقامت میں استحکام ہی آیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ دہشتگرد پاکستانی سرحد سے چابھار آئے تھے اور ان دہشتگردانہ کاروائيوں کے بارے میں اہم سراغ ملے ہیں۔ یاد رہے چابھار میں گذشتہ روز عزاداروں پر دہشتگردانہ حملے میں انتالیس افراد شہید اور تراسی زخمی ہوئے ہیں۔

 

اردو ریڈیو تہران