• صارفین کی تعداد :
  • 536
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

صدر: صہيوني رياست ايک جھڑکي کي مار ہے

صدر احمدی نژاد

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ صہيوني رياست کو ختم کرنے کے لئے کسي جنگ کي ضرورت نہيں ہے-

ابنا: صدراحمدي نژاد نے مغربي ملکوں سے بھاري مقدار ميں ہتھيار خريدنے پر بعض علاقائي ملکوں کي مذمت کي اور کہا ہے اگر ان ملکوں کا مقصد ان ہتھياروں کو صہيوني رياست کے خلاف استعمال کرنا ہے توانہيں يہ جان لينا چاہيے کہ صہيوني رياست کو ختم کرنے کےلئے ہتھياروں کي ضرورت نہيں ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اگر علاقائي ممالک صہيوني رياست سے تعلقات منقطع کرکے ايک جھڑکي بھي ديديں تو صيہوني حکومت ختم ہوجائے گي-

صدر جناب احمدي نژاد نے صوبہ خراسان رضوي کے شہر کاشمر ميں عوامي اجتماع سے خطاب ميں ان خيالات کا اظہار کيا- انہوں نے بعض ملکوں پر تنقيد کي جنہوں نے امريکہ سے ساٹھ ارب ڈالر کے ہتھيار خريدے ہيں- انہوں نے افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں افغاں عوام کے قتل عام کي بھي مذمت کي -