• صارفین کی تعداد :
  • 808
  • 3/20/2012
  • تاريخ :

رہبر معظم کا عيد نوروز اور نئے سال 1391 کي آمد پر پيغام

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عيد نوروز اور نئے ہجري شمسي سال 1391 کي آمد کے موقع پراپنے اہم پيغام ميں اقتصادي جد وجہد اور مختلف اقتصادي ميدانوں ميں ايراني قوم کي مجاہدانہ شرکت کو ايک ضرورت قرارديتے ہوئے فرمايا: قومي پيداوار کا مسئلہ اقتصادي جہادکا بہت ہي اہم حصہ ہے اور اگر قوم پختہ عزم و ہمت ، ہوشياري و آگاہي اور حکام کي صحيح منصوبہ بندي کے ساتھ داخلي پيداوار کي مشکل کو حل کرنے ميں کامياب ہوجائے تو بيشک ايراني قوم دشمن کي جانب سے پيدا کئے جانے والے چيلنجوں پر غلبہ پا لےگي-

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عيد نوروز اور نئے ہجري شمسي سال 1391 کي آمد کے موقع پراپنے اہم پيغام ميں اقتصادي جد وجہد اور مختلف اقتصادي ميدانوں ميں ايراني قوم کي مجاہدانہ شرکت کو ايک ضرورت قرارديتے ہوئے فرمايا:  قومي پيداوار کا مسئلہ اقتصادي جہادکا بہت ہي اہم حصہ ہے اور اگر قوم پختہ عزم و ہمت ، ہوشياري و آگاہي اور حکام کي صحيح منصوبہ بندي کے ساتھ داخلي پيداوار کي مشکل کو حل کرنے ميں کامياب ہوجائے تو بيشک ايراني قوم  دشمن کي جانب سے پيدا کئے جانے والے چيلنجوں پر غلبہ پا لےگي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قومي پيداوار کے نئے سال ميں داخلي  پيداوار کو با رونق بنانے، ايراني سرمايہ اور کام کي حمايت کرنےکے سلسلے ميں تمام اقتصادي عہديداروں  اور قوم کو دعوت  ديتے ہوئے اس کو نئے سال 1391 کا شعار قرارديا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي کے پيغام کا متن حسب ذيل ہے:

   بسم ‏اللَّه ‏الرّحمن ‏الرّحيم‏يا مقلّب القلوب و الأبصار يا مدبّر اللّيل و النّهار يا محوّل الحول و الأحوال حوّل حالنا الى احسن الحال.اللّهمّ كن لوليّك الحجّة بن الحسن صلواتك عليه و على ءابائه فى هذه السّاعة و فى كلّ ساعة وليّا و حافظا و قائدا و ناصرا و دليلا و عينا حتّى تسكنه ارضك طوعا و تمتّعه فيها طويلا.اللّهمّ اعطه فى نفسه و ذريّته و شيعته و رعيّته و خاصّته و عامّته و عدوّه و جميع اهل الدّنيا ما تقرّ به عينه و تسرّ به نفسه.

عيد نوروز اور نئے سال کي آمد پرملک بھرکے اہل وطن  اور دنيا کے گوشے گوشے ميں رہنے والے تمام ايرانيوں کو مبارک باد پيش کرتا ہوں ، اور ان تمام اقوم کو مبارکباد پيش کرتا ہوں جو عيد نوروزکے موقع پر جشن کا اہتمام کرتي ہيں؛ بالخضوص شہداء کےاہلخانہ، جانبازوں اور ان کے اہلخانہ، ايثار و قرباني کے جوہر دکھانے والوں ، مختلف ميدانوں ميں تمام سرگرم اور فعال کارکنوں کو مبارک باد پيش کرتا ہوں ، ان کي کاميابي اور ان کي سرافرازي  کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالي اس  نئے سال ميں ايراني قوم کو کاميابي، خوشي ، مسرت اورشادماني عطا فرمائے اور اس قوم کے بارے ميں بري نيت رکھنے والوں کو ان کے شوم اہداف اور کوششوں ميں انشاء اللہ ناکام فرمائے-

گذشتہ برس 1390ہجري شمسي  ہمارے ملک ميں علاقائي اور عالمي سطح پر حوادث سے مملو رہا اور کلي طور پر انسان اس بات کواچھي طرح ديکھ سکتا ہے کہ يہ حوادث مجموعي طور پرايراني قوم کے  مفاد اور اس کے اہداف کي پيشرفت  ميں مددگار ثابت ہوئے ہيں-وہ لوگ جو ايران ، ايراني قوم اور ايراني عوام  کے بارے ميں بري نيتيں اور برے منصوبے اپنے ذہن ميں لئے ہوئے ہيں وہ مغربي ممالک ميں گوناں گوں مشکلات کا شکار ہيں ، علاقائي سطح پر وہ قوميں عظيم اہداف تک پہنچ گئي ہيں جن کي ايران حمايت کرتا تھا ڈکٹيٹروں کو اقتدار سے الگ کرديا گيا ہے؛ بعض ممالک نے اسلام کے محور پر بنيادي آئين بھي مرتب کرليا ہے؛ امت اسلامي اور ايراني قوم کا سب سے بڑا دشمن يعني اسرائيل محاصرے ميں ہے-اور گذشتہ سال حقيقي معني ميں ملک کے اندر بھي ايراني قوم کے اقتدار کا سال تھا گذشتہ سال ايراني قوم نے سياسي پہلو کے حوالے سے بائيس بہمن کي ريليوں اور 12 اسفند کے انتخابات ميں اپني بھر پور شرکت کے ذريعہ علاقائي سطح پر بے مثال تاريخ رقم کي جس کي نظير ہميں ماضي ميں بہت کم ملتي ہے-

دشمنوں کي تمام معاندانہ عداوتوں ، سازشوں اور يلغاروں  کے باوجود ايراني قوم نے مختلف سياسي، سماجي، اقتصادي اور علمي ميدانوں ميں اپني آمادگي ، نشاط اور جدوجہد کا شاندار ثبوت پيش کيا ہے، بحمد اللہ گذشتہ سال ايسا سال تھا جو تمام مشکلات کے باوجود عظيم نتائج کا حامل بھي رہا، جيسا کہ پہلے عرض کرچکا ہوں کہ شرائط بدر و خيبر کے شرائط تھے؛ يعني گذشتہ سال  مشکلات اور چيلنجوں کے شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر غلبہ پانے کي تلاش و کوشش کا سال رہا-

جيسا کہ گذشتہ سال کے اوائل ميں اعلان کيا گيا کہ سال 90 ہجري شمسي اقتصادي جہاد کا سال تھا اگر چہ ماہرين، دانشور اور آگاہ افراد جانتے تھے کہ يہ نام اور اس کي سمت حرکت  کے لئے سال 90  ہجري شمسي کا شعار ايک لازمي امر ہے، ليکن بعد ميں دشمنوں کي کوششوں  نے اسي امر کو ثابت کيا اور معلوم ہوگيا کہ ہمارے دشمنوں نے گذشتہ سال کے اوائل ہي سے ايراني قوم کي معيشت اور اقتصاد کے خلاف اپني معاندانہ حرکت کو شروع کرديا ؛ ليکن ايراني قوم، اعلي عہديداروں ، مختلف اداروں نے ہوشياري اور تدبير کے ساتھ اقتصادي پابنديوں کا مقابلہ کيا اوراقتصادي پابنديوں کو بڑي حد تک غير مؤثر اور ناکام بناديا اور دشمن کے اس وار کو بھي شکست و ناکامي سے دوچار کرديا- سال 90 ہجري شمسي علمي اور سائنسي ترقي کے لحاظ سے عظيم کاميابي کا سال تھا اور انشاء اللہ ميں اپنے خطاب ميں ايراني قوم کے سامنے اقتصادي اور سائنسي ترقيات کے بعض پہلوğ کو پيش کروں گا ، سال 90 ہجري شمسي چينلنجوں کا سال تھا نشاط و کاميابي کا سال تھا اور اللہ تعالي کے فضل سے موجودہ چيلنجوں پر ايراني قوم کي کاميابي اور غلبہ کا سال تھا-

اب ہمارے سامنے ايک نيا سال ہے اور اللہ تعالي کي ذات پر اعتماد و توکل کے ساتھ ايراني قوم اس سال بھي اپني تلاش و کوشش ، جد وجہد اور ہوشياري کے ساتھ  عظيم کاميابيوں تک پہنچ جائےگي، ميري تشخيص کے مطابق اور آگاہ و باخبـر افراد کي رپورٹوں کے مطابق اس نتيجے پر پہنچے ہيں کہ رواں سال ميں بھي جو ابھي اور اسي وقت شروع ہوگيا ہے ہمارے سامنے اہم چيلنج اقتصادي اور معاشي چيلنج ہے اقتصادي جہاد تمام ہونے والي چيز نہيں ہے، اقتصادي جد وجہد اور اقتصادي ميدان ميں مجاہدانہ شرکت ايراني قوم کي لئے ايک ضرورت ہے-

ميں اس سال اقتصادي جہاد سے متعلق مسائل کو تقسيم کرتا ہوں اقتصادي مسائل کا اہم حصہ اندروني اور داخلي پيداوار سے متعلق ہے اگر ہم اللہ تعالي کي توفيق اور اعلي حکام اور عوام کے پختہ عزم و ارادہ کے ساتھ اندروني پيداوار کے مسئلہ کو حل کرليں اور جيسا کے سزاوار ہے اگر اس مسئلہ کو رونق بخشيں اور آگے بڑھائيں  تو بيشک اس سلسلے ميں دشمن کي تمام کوششيں ناکام اور شکست سے دوچار ہوجائيں گي لہذا اقتصادي جہاد کا سب سے اہم حصہ قومي پيداوار کا مسئلہ ہے، اگر ايراني قوم اپني ہمت کے ساتھ، اپنے عزم کے ساتھ،  اپني ہوشياري اور آگاہي کے ساتھ  اور حکام اور عہديداروں کے تعاون اور مدد کے ساتھ صحيح منصوبہ بندي کے ساتھ داخلي پيداوار کي مشکل کو حل کرلے اور اس ميدان ميں پيشرفت حاصل کرلے ، تو بيشک  دشمن نے جو چيلينج پيدا کئے ہيں ان پر مکمل طور پر غلبہ پيدا کرلےگي، لہذا قومي پيداوار کا مسئلہ ايک اہم مسئلہ ہے-

اگر ہم داخلي پيداوار کو رونق دينے ميں کامياب ہوگئے تو اس سے مہنگائي کا مسئلہ حل ہوجائےگا؛ بے روزگاري کا مسئلہ حل ہوجائےگا، اور داخلي سطح پر اقتصادي و معاشي صورتحال  حقيقي معني ميں مضبوط و مستحکم ہوجائےگا- دشمن اس صورتحال اور اس مقام کو مشاہدہ کرکےمايوس اور نااميد ہوجائےگا جب دشمن مايوس ہوجائےگا تو اس کي سازش، اس کا مکر وفريب اور اس کي کوششيں بھي ختم ہوجائيں گي-

لہذا ملک کے تمام حکام، اقتصادي ميدان ميں سرگرم اور فعال افراد اور اپني عزيز قوم کو اس بات کي سفارش کرتا ہوں کہ وہ اس سال کو داخلي پيداوار کو رونق بخشنے کا سال قرارديں ، لہذا اس سال کا نعرہ " قومي پيداوار، ايراني سرمايہ اور کام کي حمايت" ہے- ہميں ايراني مزدور کي حمايت کرني چاہيے؛ ہميں ايراني سرمايہ کار کے سرمايہ کي حمايت کرني چاہيے؛ اور يہ امر صرف قومي پيداوار کو مضبوط بنانے کے ذريعہ  ہي ممکن ہوگا- اس کام ميں حکومت کي ذمہ داري ہے کہ وہ صنعتي اور زراعتي شعبہ ميں مدد اور پشتپناہي فراہم کرے اور سرمايہ کاروں ، کارکنوں اور مزدوروں کي ذمہ داري ہے کہ وہ پيداوار ميں اضافہ کو يقيني بنائيں اور عوام کي ذمہ داري جو ميري نظر ميں سب سے بڑي ذمہ داري ہے وہ يہ ہے کہ عوام داخلي سطح پر تيار کي گئي اشياء کو خريديں اور اپني بني ہوئي اشياء کا مصرف کريں، ہميں اس بات کي عادت ڈالني چاہيے، ہميں اس ثقافت کو نافذ کرنا چاہيے اور اپنے اوپر اس بات کو لازم قراردينا چاہيے کہ ملک ميں تيار کي گئي مشابہ اشياء کو خريديں اور ان کو استعمال کريں اور بيروني چيزوں کو خريدنے سے بالکل اجتناب کريں؛ اور اس چيز کو ہميں تمام شعبوں اور روز مرہ کي تمام چيزوں ميں مد نظر رکھنا چاہيے، لہذا ہميں اميد ہے کہ ايراني قوم اس رجحان اور اس سمت حرکت کے ذريعہ سن 1391 ہجري شمسي ميں بھي اقتصادي و معاشي ميدان ميں دشمن کے مکر وفريب اور اس کي سازشوں پر غلبہ حاصل کرلےگي-

اللہ تعالي سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ايراني قوم کو اس ميدان اور تمام ميدانوں ميں کامياب اور کامراں فرمائے-حضرت امام (رہ) کي روح کو ہم سے شاد اور راضي  قراردے اور ہمارے شہيدوں کي ارواح کو اپنے اولياء کے ساتھ محشور فرمائے-

والسّلام عليكم و رحمةاللَّه و بركاته