• صارفین کی تعداد :
  • 3511
  • 9/15/2012
  • تاريخ :

امريکيوں کي طرف سے توہين رسالت پر مبني فلم پر امام خامنہ اي کا پيغام

امام خامنہ ای

پيغمبر اعظم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي شان ميں دشمنان اسلام کي نفرت انگيز اہانت پر رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے ملت ايران اور امت اسلام کے نام پر ايک اہم پيغام جاري کيا ہے اور فرمايا ہے کہ کہ اس شرانگيز اقدام کے پس پردہ صہيونيت، امريکہ اور عالمي استکبار کے دوسرے سرغنوں کي معاندانہ پاليسياں ہيں-

 اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامي نے ملت ايران اور امت اسلام کے نام اپنے پيغام ميں اسلام اور قرآن کي نسبت صہيونيوں کي نفرت و عداوت کي دلائل بيان کرتے ہوئے فرمايا ہے کہ اگر عالمي استکبار کے سرغنوں کا يہ دعوي درست ہے کہ "وہ اس بھونڈي اس سازش ميں شريک نہيں ہيں" تو انہيں مسلم اقوام کے قلوب کو مجروح کرنے والے اس قبيح و شنيع جرم ميں ملوث عناصر و عوامل کو اس عظيم جرم کے تناسب سے قرار واقعي سزا ديني چاہئے-امام خامنہ اي کے پيغام کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم

قال الله العزيز الحكيم: يُرِيدُونَ لِيُطْفِۆُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ (سورہ صف آيت 8) يہ (دشمنان حق) چاہتے ہيں کہ اللہ کا نور اپنے منہ (کي پھونکوں) سے بجھا ديں، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا (اور مکمل) فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہي ناپسند کريں-عزيز ملت ايران؛ عظيم امت اسلامدشمنان اسلام کے پليد ہاتھ نے ايک بار پھر پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي توہين کرکے اپني گہري دشمني کو آشکار کرديا اور اس جنون آميز اور نفرت انگيز اقدام کے ذريعے  موجودہ دنيا ميں اسلام اور قرآن کي روز افزوں تابندگي اور فروغ کي وجہ سے خبيث صہيوني حلقوں کے غيظ و غضب کو ثابت کرکے دکھايا- اس جرم اور اس عظيم گناہ کے عاملين اور اس ميں ملوث عناصر کي روسياہي کے لئے يہي کافي ہے کہ انھوں نے دنيا کے مقدسات ميں سے مقدس ترين اور نوراني ترين چہرے کو نفرت انگيز ہرزہ سرائيوں کا نشانہ بنايا ہے- اس شرانگيز حرکت کے پس پردہ، صہونيت، امريکہ اور عالمي استکبار کے دوسرے سرغنوں کي معاندانہ پاليسياں کارفرما ہيں جو اپنے باطل وہم و خيال ميں اسلامي دنيا کي نوجوان نسلوں کي نظروں ميں اسلامي مقدسات کو ان کے بلند مقام سے نيچے گرا کر ان کے ديني و مذہبي جذبات و احساسات کو بجھا دينا چاہتے ہيں- اگر وہ اس پليد زنجير کے سابقہ حلقوں ـ يعني سلمان رشدي، ڈنمارکي کارٹونسٹ اور قرآن سوز امريکي پادري ـ کي حمايت نہ کرتے اور صہيوني سرمايہ داروں سے وابستہ فرموں ميں اسلام دشمني پر مبني درجنوں فلميں تيار کرنے کي سفارش نہ ديتے، آج نوبت اس عظيم اور ناقابل بخشش گناہ تک نہ پہنچتي- اس سَنگِين اور ناقابل معافي جرم کا پہلي ملزم صہيونيت اور امريکي انتظاميہ ہے- امريکي سياستدان اگر اپنے اس دعوے ميں سچے ہيں ـ کہ وہ اس جرم ميں ملوث نہيں ہيں ـ تو انہيں اس قبيح اور کريہ جرم ميں ملوث افراد اور ان کے مالي سرپرستوں کو ـ جنہوں نے مسلم اقوام کو دلوں کو دکھ اور صدمہ پہنچايا ہے ـ اس کے جرم کي سنگيني کے تناسب سے کيفر کردار تک پہنچائيں-پوري دنيا ميں ميرے بھائيوں اور بہنوں کو بھي جان لينا چاہئے کہ اسلامي بيداري کے سامنے دشمنوں کي يہ ناکام حرکتيں، اس تحريک کي عظمت و اہميت کي علامت اور اس کے روزافزوں فروغ اور ہمہ گيري کي نويد ہيں-والله غالبٌ علي امره

سيدعلي خامنه اي23/شهريور/139113/ستمبر/2012