• صارفین کی تعداد :
  • 723
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

ايران کي جانب سےالجزائر ميں اغوا کے واقعے کي مذمت

رامین مہمانپرست

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے الجزائر ميں ہونے والے حاليہ اغوا کے واقعے کي مذمت کي -

ابنا: رامين مہمان پرست نے الجزائر ميں ہونے والے حاليہ اغوا کے واقعے کي مذمت کرتے ہوئے ايراني حکومت اور عوام کي طرف سے اس واقعے ميں مارے گئے يرغماليوں کے اہل خانہ نيز الجزائر کي حکومت اور عوام سے ہمدردي اور افسوس کا اظہار کيا ہے-  وزارت خارجہ کے ترجمان نے الجزائر کے علاقے " عين اميناس " ميں ايک گيس کارخانے کے ملازمين کو يرغمال بنائے جانے کي مذمت کي اور اس واقعے کو غيرانساني اقدام اور شمالي افريقہ کے علاقے ميں بدامني اور عدم استحکام کا سبب قرارديتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ملنے والي بيروني مدد بند کيا جانا اور دہشت گردي کے خاتمے کي کوشش ضروري ہے-رامين مہمان پرست نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اغوا کرنے اور دہشت گردانہ کارروائيوں سے شدت پسندوں کے مطالبات کي تکميل ميں کوئي مدد نہيں ملے گي کہا کہ بين الاقوامي اور علاقائي اداروں کو دہشت گردي سے مقابلے کے لئے مشترکہ تعاون کے ساتھ سنجيدہ اقدام کرنے چاہئيں-واضح رہے کہ الجزائر ميں 16 جنوري کو مسلح افراد نے گيس کے ايک کارخانے کے کئي سو ملازمين کو، جن ميں الجزائر اور غيرممالک کے افراد شامل تھے، يرغمال بناليا تھا-يرغماليوں کو آزاد کرانے کے لئے کي گئي الجزائر کي سيکورٹي فورس کي کارروائي ميں دسيوں يرغمالي اور اغواکار مارے گئے تھے-