• صارفین کی تعداد :
  • 638
  • 2/18/2013
  • تاريخ :

امريکہ کي طرف سےمذاکرات کي پيشکش مکرو فريب پر مبني ہے

امام خامنہ اي

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج صبح تبريز کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات ميں اہم ملکي اور غير ملکي مسائل کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا: امريکہ کي طرف سےايران کے ساتھ مذاکرات کي پيشکش مکر و فريب پر مبني ہے امريکہ ايک طرف ايران کے خلاف سخت پابندياں عائد کررہا ہےجبکہ دوسري طرف مذاکرات کي پيش کش کررہا ہے جو امريکہ کي دوگانہ اور منافقانہ پاليسي اور اس کے مکر وفريب کا مظہر ہے-

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج صبح 29 بہمن کي مناسبت سے تبريز کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات ميں اہم ملکي اور غير ملکي مسائل کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا: امريکہ کي طرف سےايران کے ساتھ مذاکرات کي پيشکش مکر و فريب پر مبني ہے امريکہ ايک طرف ايران کے خلاف سخت پابندياں عائد کررہا ہے جبکہ دوسري طرف مذاکرات کي پيش کش کررہا ہے جو امريکہ کي دوگانہ اور منافقانہ پاليسي اور اس کے مکر وفريب کا مظہر ہے-

 رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امريکہ کي طرف سے مذاکرات کي پيش کش کو مکر وفريب پر مبني اقدام قرار ديتے ہوئے فرمايا: امريکہ کے قول و فعل ميں نماياں تضاد پايا جاتا ہے اورامريکہ کےساتھ رابطہ ميں ہماري مشکلات نہ صرف حل نہيں ہوں گي بلکہ ہماري مشکلات ميں مزيد اضافہ ہوگا اور ہماري ترقي و پيشرفت کند ہوجائے گي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: ايٹمي ہتھياروں پر ہمارا کوئي اعتقاد اور يقين نہيں ہے اس لئے ہم ايٹمي ہتھياروں کي ساخت کي تلاش ميں نہيں بلکہ دنيا سے ايٹمي ہتھياروں کے محو کرنے کے خواہاں ہيں اور اگر ہم ايٹمي ہتھيار بنانا چاہيں تو دنيا کي کوئي طاقت ہميں روک نہيں سکتي ليکن ہمارا ايٹمي ہتھياروں پر کوئي اعتقاد اوريقين نہيں ہے اور نہ ہي ہميں ايسے ہتھيار بنانے کي کوئي ضرورت ہے-