جاپان پر امريکا کي ايٹمي بمباري کي برسي
جاپان کے شہر ہيروشيما پر امريکا کي جانب سے ايٹم بم گرائے جانے کو 68 برس مکمل ہوگئے ، يادگاري کي تقريب ميں جاپان کے وزيراعظم شنزو ايبے اور ہزاروں افرادنے شرکت کي-
جاپان ميں ہيروشيما کے مقام پرامريکا نے 6/ اگست 1945 کو ايٹم بم گرايا تھا، امريکي جارحيت کے المناک واقعہ کے68 برس مکمل ہونے پر يادگاري تقريب کا اہتمام کيا گيا-
ہيروشيما امن پارک ميں 50 ہزار افراد نے ايک منٹ کي خاموشي اختيار کي- اس موقع پر وزيراعظم شنزو ايبے اورديگر اعليٰ حکام بھي موجود تھے-
ہيرو شيما کے سانحہ ميں ايک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے- اس واقعے کے تين دن بعد ناگاساکي ميں بھي امريکا نے ايٹم بم گرايا تھا جس نے ہزاروں افراد کي جان لے لي تھي-
متعلقہ تحریریں:
ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبہ
مصر، معزول صدر مرسي کي بحالي کےلئے مظاہرے