• صارفین کی تعداد :
  • 1618
  • 5/6/2015
  • تاريخ :

یمن کےخلاف آل سعود کی میڈیا جنگ

یمن کےخلاف آل سعود کی میڈیا جنگ

موجود دور میں میڈیا کو پروپیگنڈے کے لیۓ استعمال کیا جا رہا ہے اور سعودی عرب کے یمن پر موجود حملے میں بھی میڈیا کا بہت شدّت کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ الشرعیہ نامی ٹی وی چینل نے سعودی عرب کی نظر کے مطابق حالات کے کوریج کے لئے نیز یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبدربہ منصو ہادی کی حمایت کے لئے کام کرنا شروع کیا ہے۔ البتہ یہ ٹی وی چینل العالم کے لوگو کے ساتھ کام کر رہا ہے لیکن آل سعود سے وابستہ العربیہ جیسے چینلوں سے ان کی روشیں الگ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آل سعود ایران کے العالم ٹی وی چینل کے لوگو سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ساکھ بنانا چاہتی ہے لیکن العالم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قانونی راہوں سے صحافتی آداب کے خلاف اس غیر پیشہ ورانہ اقدام کا مقابلہ کرے گا۔ العالم کے مدیر سید احمد سادات نے العالم کی سرگرمیوں اور روشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ العالم اطلاع رسانی کے میدان میں رائج میڈیا کے نظریات سے الگ نظر رکھتا ہے اور صداقت، شفافیت، اور علاقے کے عوام کے نقطہ نگاہ نیز اسلامی تعلیمات کی اساس پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ العالم کے مخاطب اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ دیگر عربی اور مغربی ذرایع ابلاغ کس قدر تضاد کا شکار ہیں۔ سید احمد سادات نے کہا کہ العالم کی بنیادی ذمہ داری مغرب اور اسکے اتحادیوں کی یکطرفہ اور خودسرانہ خبری پالیسیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ العالم اطلاع رسانی کے سلسلے میں ایک اہم ترین اور بااثر ذریعہ ابلاغ ہے جس کی وجہ سے مغربی ممالک اور آل سعود اسکے خلاف ہیں۔ سید احمد سادات کے بقول العالم کے بنیادی مخاطب مشرق وسطی، یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ میں مقیم  عرب قومیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ العالم نے نہایت باریک بینی،اور سچائي سے مغرب کی خبری اجارہ داری توڑی ہے اور مسلمانوں میں محبت اور اتحاد قائم کرنے کی غرض سے عالمی سطح پر مسلمانوں کے مسائل پیش کرتا ہے تا کہ عالم اسلام کے واقعات نہایت ہی شفاف اور سچے طریقے سے پیش کئے جا سکیں۔  ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

یمن پر سعودی جارحیت

ایران کے ایٹمی مسئلے  کا کامیاب حل