• صارفین کی تعداد :
  • 1980
  • 5/21/2015
  • تاريخ :

سعودی عرب یمن میں القاعدہ کو استعمال کر رہا ہے

یمن میں القاعدہ کا استعمال

 


یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ میں القاعدہ کو بھی استعمال کر رہا ہے-
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ سعودی عرب یمن میں القاعدہ دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے تاکہ یہ دہشتگرد یمن کے بعض فوجی اڈوں اور علاقوں پر قبضہ کرلیں لیکن انھیں یمنی عوام کی سخت مزاحمت کا سامنا اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انصار اللہ نے جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں میں مثبت تعاون کیا ہے کہا کہ سعودی عرب کی ہر طرح کی جارحیت اور جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کے باوجود یمنی فوج، عوامی کمیٹیوں اور تمام افراد نے کافی صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے جنگ بندی کی پابندی کی ہے۔ انصاراللہ کے رہنما صالح الصماد نے کہا کہ یمنی عوام نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر فتح حاصل کرنے پختہ عزم کر رکھا ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یمن نے جنگ بندی کی مدت بڑھائے جانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کی درخواست سے اتفاق کیا لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادی بدستور حملے کرتے رہے اور یمن کے عوام بھی اپنی مزاحمت اور پائیداری جاری رکھیں گے۔

 

اردو ریڈیو تھران
 

متعلقہ تحریریں: