• صارفین کی تعداد :
  • 1609
  • 9/28/2015
  • تاريخ :

سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی  حجاج

اسٹريليا کي ايک خاتون شيعہ ہو گئي


 

سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد بڑھ کر دو سو چھبیس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت ادارے کے سربراہ سعید اوحدی نے پیر کی رات ایران کے قومی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منی میں رمی جمرات کے موقع پر جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی تعداد بڑھ کر دو سو چھبیس ہو گئی ہے-
انہوں نے کہا کہ سانحہ منی میں لاپتہ ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد دو سو اڑتالیس جبکہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد ستائیس ہے۔
سعید اوحدی نے کہا کہ امید ہے کہ منگل کی شام کو ایرانی حاجیوں کی وطن واپسی کے آغاز کے موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی میتیں بھی ایران منتقل ہوں گی۔ ادھر ایران کے حج و زیارت ادارے کے طبی مرکز کے سربراہ سید علی مرعشی نے کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تلاش کا کام بدستور جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو عیدالاضحی کے دن رمی جمرات کے موقع پر سعودی عرب کے حکام کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے منی کا سانحہ رونما ہوا تھا جس میں سیکڑوں حجاج کرام جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

 

بشکریہ اردو سحر
 

متعلقہ تحریریں:

بحرین میں مسجدوں کی شہادت

ایران کے ایٹمی تنازعے کا کامیاب حل