• صارفین کی تعداد :
  • 1207
  • 1/16/2016
  • تاريخ :

چین کے صدر کا دورہ ایران

چین کے صدر کا دورہ ایران

سحر ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے صدر تیئیس جنوری کو ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

چینی صدر شی جین پینگ کے دورہ تہران کا مقصد دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی توسیع اور مختلف سیاسی اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

چینی صدر کے دورہ تہران میں مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

چین کے صدر کا دورہ ایران گذشتہ برس اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ چین کے جواب میں انجام پا رہا ہے۔ شی جین پینگ کا یہ دورہ پچھلے چودہ برس میں کسی بھی چینی صدر کا پہلا دورہ ایران ہو گا۔

چودہ سال قبل اس وقت کے چینی صدر جیانگ زمین نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

چینی صدر کے ہمراہ اس دورے میں چین کے تین نائب وزرائے اعظم، چھے وزرا اور چینی صنعتکاروں اور تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی شامل ہو گا۔

 


متعلقہ تحریریں:

ایران کے ایٹمی تنازعے کا کامیاب حل

بشار اسد سے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی ملاقات