• صارفین کی تعداد :
  • 620
  • 3/14/2016
  • تاريخ :

ایران میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

ایران میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

ایران میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات انتیس اپریل کو کرائے جائیں گے۔

تہران میں وزارت داخلہ کے الیکشن ہیڈکوارٹر کے ایک اعلی عہدیدار علی پور علی مطلق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان کونسل نے انتیس اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کی توثیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں چھپن پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔

علی مطلق نے کہا کہ ضمنی اتنخابات میں پارلیمنٹ کی انسٹھ نشستوں کے لیے ایک سو اڑتیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ایران کی پارلیمنٹ دو سو نو ے ارکان پر مشتمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات چھبیس فروری کو کرائے گئے تھے جس میں باسٹھ فی صد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔