• صارفین کی تعداد :
  • 1200
  • 3/20/2016
  • تاريخ :

اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، 14 طالبعلم ہلاک 30 زخمی

اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، 14 طالبعلم ہلاک 30 زخمی

اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹنے سے چودہ طالبعلم ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کی صبح بارسلونا یونیورسٹی کے طلباء کی بس کو یہ حادثہ فرانس اور اسپین کو جوڑنے والے ہائی وے پر بحر اقیانوس کے ساحل پر واقع شہر فریگنالس کے قریب پیش آیا جو بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان واقع ہے۔ صوبہ کیٹالونیہ کی ترجمان جورڈی جین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں یونیورسٹی کے طلباء سمیت ساٹھ افراد سوار تھے۔ طلباء و طالبات میں سے بیشتر کا تعلق برطانیہ، ترکی، ناروے اور سوئزرلینڈ سے تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسپین کے مشہور تعلیمی مرکز بارسلونا یونیورسٹی کے طلباء کی حامل بس صوبہ کیٹالونیہ میں بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان واقع ساحلی شہر فریگنالس کے قریب ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی اور تیز رفتاری کے باعث شاہراہ پر قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے جا پہنچی۔ اس حادثے میں بس میں سوار چودہ طالبعلم ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔