• صارفین کی تعداد :
  • 624
  • 3/21/2016
  • تاريخ :

ایران اور افغانستان کے سربراہان مملکت کی دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران اور افغانستان کے سربراہان مملکت کی دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے سربراہان مملکت نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے-
صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی شام کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں افغانستان کی حکومت اور عوام کو نوروز کی مبارکباد پیش کی اور مختلف شعبوں میں تہران اور کابل کےدرمیان، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا-
صدر افغانستان نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو پچانوے کے آغاز اور عید نوروز کی ، ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی- اشرف غنی نے اس گفتگو میں علاقے میں ایران کے کردار اور اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں توسیع پر تاکید کی -