• صارفین کی تعداد :
  • 654
  • 3/30/2016
  • تاريخ :

ایران متحدہ عراق میں امن کے فروغ کے عزم پر قائم، ڈاکٹر لاریجانی

ایران متحدہ عراق میں امن کے فروغ کے عزم پر قائم، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تہران، متحدہ عراق اور اس ملک میں امن کو مستحکم بنائے جانے کے بارے میں اپنے موقف اور عزم پر قائم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے منگل کو عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے نام ایک پیغام میں دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق میں امن و استحکام اور اس ملک کی ارضی سالمیت کو امت مسلمہ کی توانائی کے فروغ اور اس کے مفاد میں سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مقابلے میں عراقی حکومت اور پارلیمنٹ کے اقدامات پر ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کے خلاف مہم میں عراقی حکومت اور قوم کی عنقریب مکمل کامیابی کے بارے میں پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی پولیس کے ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز بغداد میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔