• صارفین کی تعداد :
  • 1161
  • 3/31/2016
  • تاريخ :

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کی سرحدوں کے قریب کم فاصلے تک مار کرنے والا ایک میزائل فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، شمالی کوریا نے یہ میزائل منگل کی شام پانچ بجکر چالیس منٹ پر ون سان شہر کے ساحلی علاقے کے قریب فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق شمالی کوریا کے اب تک کے میزائل تجربات کے برخلاف یہ میزائل سمندر کے بجائے خشکی پر لگا ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں پچھلے دو ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا یہ تیسر ا میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ پیر کو بھی مشرقی سمندری حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے پانچ میزائل فائر کیے تھے۔