• صارفین کی تعداد :
  • 1143
  • 3/31/2016
  • تاريخ :

صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فائر بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فائر بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

صیہونی فوجیوں نے غزہ میں فائر بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز مشرقی رفح میں فلسطینی کاشتکاروں پر فائرنگ کی۔ ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

صیہونی فوج نے شمال مغربی غزہ میں سودانیہ اور الواحہ کے سمندری علاقے میں بھی فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ کی اور ان کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

صیہونی فوجیوں کی جانب سے جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اگست دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی فوجیوں کی پچاس روزہ جارحیت کے بعد مصر کی نگرانی میں فلسطین کی تحریک مزاحمت اور صیہونی حکومت نے فائر بندی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی فوج کی پچاس روزہ جارحیت میں تیرہ سو سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔