• صارفین کی تعداد :
  • 1638
  • 5/1/2016
  • تاريخ :

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے

بحرینی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری، مزید سات شہری گرفتار


بحرینی عوام نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
اللولو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ کے البلاد القدیم علاقے کے عوام نے ہفتے کی رات بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی جارحانہ اور تشدد آمیز پالیسیوں نیز آل سعود حکومت کے جرائم اور مظالم کا سلسلہ جاری رہنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بحرین کی سیکورٹی فورس نے اس احتجاجی مظاہرے کو طاقت کا استعمال کر کے کچل دیا۔
البربار کے علاقے میں بھی بحرین میں فرقہ وارانہ پالیسی خاص طور پر مساجد کو تباہ کرنے اور ان کی تعمیرنو میں لیت و لعل سے کام لینے کی پالیسی کی مذمت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے تباہ شدہ مساجد کو ان کے اصلی مقام پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔
المزخ، الصدد اور النعیم علاقوں کے عوام نے بھی پرامن مظاہرے کیے اور نعرے لگا کر آل خلیفہ حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے مقابل بحرینی عوام کی کامیابی پر زور دیا۔
بحرین کے علاقے ابوصبیع کے عوام نے بھی آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے قانونی مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

 


متعلقہ تحریریں:

ستائيس بحريني شہري گرفتار کر لئے گئے

سعودی عرب میں گھٹن کا ماحول