• صارفین کی تعداد :
  • 483
  • 6/25/2016
  • تاريخ :

آل خليفہ کا حشر شاہ جيسا ہو گا

آل خلیفہ کا حشر شاہ جیسا ہو گا


اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں نماز جمعہ کے خطيب نے بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے بحريني عوام پر بہيمانہ مظالم اور بحرين کے ممتازعالم دين آيت اللہ شيخ عيسي قاسم کي شہريت منسوخ کرنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خليفہ کا حشر بھي شاہ ايران جيسا ہو گا اور فلسطينيوں کے پينے کے پاني ميں زہر ملانے والے يہودي خاخاموں پر اللہ تعالي کي لعنت ہو جو قسي القلب ہونے کے باوجود خود کو حضرت موسي (ع) کا پيروکار بتاتے ہيں۔

مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگآر کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں نماز جمعہ عارضي خطيب حجتہ الاسلام والمسلمين کاظم صديقي کي امامت ميں منعقد ہوئي ۔ جس ميں لاکھوں مومنين نے شرکت کي۔ خطيب جمعہ نے ہفتم تير کے شہداء کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے شہيد بہشتي کو فضائل و کمالات کا مجموعہ قرار ديا۔ خطيب جمعہ نے کہا کہ امريکہ اور سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں ان کي استقامت ، شجاعت اور پائداري ناقابل وصف تھي ۔ خطيب جمعہ نے کہا کہ شہيد بہشتي وسيع النظر اور وسيع القلب انسان تھے ان ميں صبر و تحمل اور برداشت کي بڑي قوت تھي۔

تہران کے عارضي امام جمعہ نے بحرين ميں  آل خليفہ حکومت کي طرف سے بحريني عوام پر بہيمانہ مظالم اور بحرين کے ممتازعالم دين آيت اللہ شيخ عيسي قاسم  کي شہريت منسوخ کرنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خليفہ کا حشر بھي شاہ ايران جيسا ہو گا۔ خطيب جمعہ نے کہا کہ بحرين کي حکومت نامشروع اور ناجائز ہے کيونکہ بحرين کے عوام نے بحريني حکومت کو مسترد کر ديا ہے لہذا آل خليفہ کے پاس حکومت کرنے کا کوئي جواز باقي نہيں ہے آل خليفہ کي حکومت غير قانوني اور طاغوتي حکومت ہے جو نامشروع اور ناجائز ہے۔

خطيب جمعہ نے کہا کہ بحريني عوام کا مطالبہ قانوني اور جائز مطالبہ ہے بحريني عوام ووٹ ڈالنے کا مطالبہ کررہے ہيں جو قانوني اور منطقي مطالبہ ہے بحريني عوام اپنے ملک کي ترقي اور پيشرفت ميں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہيں اور اپنے ملک کو غير ملکي اور سامراجي طاقتوں کے ايجنٹوں ، نوکروں اور غلاموں سے پاک کرنا چاہتے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ بحريني عوام کي پرامن تحريک کو پانچ سال ہو گئے ہيں  بحريني حکومت عوام  کے منطقي مطالبات کا جواب گوليوں سے دے رہي ہے، ہزاروں بحرينيوں کو جيلوں مي بند کرديا گيا ہے۔  انھوں نے کہا کہ بحريني حکومت امريکہ اور سعودي عرب کي حمايت کي وجہ سے قائم ہے ورنہ اسے عوام کي حمايت بالکل  حاصل نہيں بحريني حکومت کا حشر بھي شاہ ايران جيسا ہو گا جو دوسروں کو ملک بدر کرنے کے بجائے خود ہي ملک بدر ہو گيا۔

خطيب جمعہ نے اسرائيلي خاخاموں کي طرف سے فلسطينيوں پر ہونے والے مظآلم کي بھي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ايسے خاخاموں پراللہ تعالي کي لعنت ہو جوحضرت موسي عليہ السلام کو بھي مانتے ہوں اور فلسطينيوں کے پينے کے پاني ميں زہر بھي ملاتے ہوں۔  انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بحرين ، يمن اور فلسطين کے مظلوم عوام کي حمايت ميں ٹھوس قدم اٹھانے چاہييں ليکن اقوام متحدہ بھي سامراجي طاقتوں کا آلہ کار ادارہ بن گيا ہے جس کي مظلوم  قوموں کے حقوق پر کوئي توجہ نہيں ہے۔