• صارفین کی تعداد :
  • 386
  • 7/24/2016
  • تاريخ :

سعودي عرب کي ايران کے اندر دہشت گرد روانہ کي کوششيں

سعودی عرب کی ایران کے اندر دہشت گرد روانہ کی کوششیں

مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سکريٹري محسن رضائي نے سعودي عرب کو دہشت گردوں کا باني اور سرپرست قرارديتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي عرب علاقائي ممالک ميں عدم استحکام پيدا کرکے امريکہ کو خوش کرنے کي ناپاک کوشش کر رہا ہے اور سعودي عرب مسلسل ايران کے اندر دہشت گرد بھيج رہا ہے جنھيں گرفتار يا ہلاک کر ديا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سکريٹري اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے سابق سربراہ محسن رضائي نے سعودي عرب کو دہشت گردوں کا باني اور سرپرست قرارديتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي عرب علاقائي ممالک ميں عدم استحکام پيدا کرکے امريکہ کو خوش کرنے کي کوشش کر رہا ہے  سعودي عرب مسلسل ايران کے اندر دہشت گرد بھيج رہا ہے جنھيں گرفتار يا ہلاک کر ديا جاتا ہے۔ محسن رضائي نے کہا کہ عراق کے شمال ميں واقع سعودي عرب کا قونصلخانہ  مسلسل شرارت کر رہا ہے اور دہشت گردوں کو اس علاقہ سے ايران کے اندر بھيجنے کي ناکام کوشش کي جا رہي ہے۔ محسن رضائي نے کہا کہ  سعودي رعب کو ايران کے خلاف اپني غلط پاليسيوں کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ سعودي عرب  دورحاضر ميں  اسلامي ممالک کے اندر عدم استحکام پيدا کر رہا ہے سعودي رعب کي يمن پر لشکر کشي، سعودي عرب کي بحرين ميں فوجي مداخلت، سعودي عرب کي مصر ميں جمہوري حکومت کا تختہ الٹنے ميں مداخلت ، سعودي عرب کي عراق اور شام ميں دہشت گردوں کي اعلانيہ حمايت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودي عرب خطے کے اسلامي ممالک ميں عدم استحکام پيدا کرکے امريکہ اور اسرائيل کو خوش کرنے کي ناپاک کوشش کر رہا ہے۔
محسن رضائي نے کہا کہ ايران کي عالمي مسائل کے بارے ميں منطقي رائے ہے ہم نے ترکي ميں ہونے والي فوجي بغاوت کي ابتداء ہي ميں مذمت کي اور ترکي کي قانوني حکومت اور عوام کي حمايت کا يقين دلايا۔ ايران کي علاقائي اور عالمي سطح پر رفتار اسلامي، اخلاقي،انساني  اور منطقي اصولوں پر مبني ہے۔