• صارفین کی تعداد :
  • 541
  • 8/19/2016
  • تاريخ :

ترک قوم نے فوجي بغاوت کو ناکام بنانے ميں اسلامي مزاحمت کو نمونہ بنايا

ترک قوم نے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے میں اسلامی مزاحمت کو نمونہ بنایا/ حزب اللہ نے شام کی تقدیر بدل دی

اسلامي جمہوريہ ايران کي رضا کار فورس کے سربراہ نے ترکي ميں امريکي فوجي بغاوت کي شکست کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک قوم نے امريکہ کے شوم منصوبے کے مقابلے ميں استقامت اور پائداري کا مظاہرہ کيا اور ترکي ميں امريکي فوجي بغاوت کے منصوبے کو ناکام بنا ديا۔ ترک قوم نے امريکہ کے خلاف استقامت کا درس اسلامي مزاحمتي تحريک سے حاصل کيا۔
مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کے ساتھ گفتکو ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي رضا کار فورس کے سربراہ  جنرل محمد رضا  نقدي  نے ترکي ميں امريکي فوجي بغاوت کي شکست کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک قوم نے امريکہ کے شوم منصوبے کے مقابلے ميں استقامت اور پائداري کا مظاہرہ کيا اور ترکي ميں امريکي فوجي بغاوت کے منصوبے کو ناکام بنا ديا  انھوں نے کہا کہ ترک قوم نے امريکہ کے خلاف استقامت کا درس اسلامي مزاحمتي تحريک سے حاصل کرتے ہوئے امريکي منصوبے کو نقش بر آب کر ديا۔
جنرل نقدي نے لبنان کي 33 روزہ جنگ ميں اسرائيل کي تاريخي شکست اور حزب اللہ لبنان  اور لبناني عوام کي تاريخي فتح اور کاميابي کي طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اسرائيل کو اپنے پيشرفتہ ہتھياروں اور اپني مضبوط فوج پر ناز تھا اور وہ ہميشہ يہ تصور کرتا تھا کہ وہ جب اور جہاں چاہيے اپنے مخالفين کو کچلنے کي بھر پور صلاحيت رکھتا ہے ليکن لبنان کي 33 روزہ جنگ کے دوران اسرائيل کي سرمستي کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے جنرل نقدي نےلبنان کي 33 روزہ جنگ ميں حزب اللہ کي اسرائيل پر فتح کو عالمي سامراجي طاقتوں پر پہلي فتح قرار ديا۔ 
جنرل نقدي نے شام کے بارے ميں سوال کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ وہابي دہشت گرد اسرائيل اور امريکہ کي نيابت ميں اسلامي مقاومت اور اسلامي محاذ کے خلاف نبرد آزما ہيں  امريکہ اور اسرائيل نے 33 روزہ جنگ ميں حزب اللہ کي حمايت کرنے کي وجہ سے شام کے خلاف دہشت گردانہ جنگ چھيڑ رکھي ہے اور يہي وجہ ہے کہ حزب اللہ نے شام کي درخواست پر شامي حکومت کي حمايت کا فيصلہ کيا اور شام ميں وہابي دہشت گردوں کي شکست درحقيقت امريکہ اور اسرائيل کي شکست ہے  جنرل نقدي نے کہا کہ حزب اللہ نے شام کي جنگ کا نقشہ بدل ديا ہے اور امريکہ و اسرائيل اور سعودي عرب کے پروردہ دہشت گردوں کي شکست يقيني ہے انھوں نے کہا کہ سعودي عرب کي اسلام اور مسلمانوں کے خلاف خيانت بالکل آشکار ہو گئي ہے اور سبھي جانتے ہيں کہ سعودي عرب امريکي شيطاني اور سامراجي اتحاد ميں سرفہرست ہے اور امریکہ کي تمام شيطاني جنگوں کا خرجہ  سعودي عرب ادا کر رہا ہے ۔

 



۔